اسلام آباد ایئر پورٹ: خاتون سے 4.48 کلو کوکین برآمد، ملزمہ نے ہینڈلر کو بھی پکڑوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4.48 کلوگرام کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد آنے والی خاتون مسافر کو ایئر پورٹ پر روک کر اس کے ٹرالی بیگ کی مکمل تلاشی کے دوران اس سے 4.48 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی۔
چاندی کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کا ہینڈلر ایئر پورٹ پر ہی موجود ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے فوری طور پر فالو اپ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کی گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر پورٹ
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر