فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیو سٹاک کی زیرنگرانی چک 253 ر۔ ب جہانگیر کلاں میں بابا موتیاں والی سرکار کے عرس کے موقع پر آل پنجاب دودھ میلہ میاں سجاد حالی چک 276 ر۔ ب کی کاجل نامی بھینس نے 31.450کلوگرام دودھ دیکر جیت لیا۔جبکہ چک 208 ر۔ ب کے اصغر کی بھینس پیاری نے 26.740 کلوگرام اور شہزاد سنپال کی بھینس ججی نے 25.

770 کلوگرام دودھ دیکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان، سرگودھا سے حاجی عمر فاروق، چوہدری قربان وینس نے پوزیشن ہولڈرز میں ایک لاکھ اور50/50 ہزار روپے اور ٹرافیز تقسیم کیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین