رمضان المبارک کا آغاز پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: رمضان المبارک 1447 ھ کے آغاز پرصدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے اپنے الگ الگ خصوصی پیغامات جاری کر د یئے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کے بابرکت آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بے شک رمضان عبادت،تقویٰ وپرہیزگاری اور روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک ہمیں اجتماعی خیرسگالی اور کمزور طبقہ کی فلاح وبہبود کا پیغام دیتا ہے، حکومت نے کمزور طبقات کی ہرممکن معاونت کیلئے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے، دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مقدس مہینے کی حقیقی عملی تربیت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ رمضان رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، بابرکت مہینےکی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رمضان ہمیں تقویٰ،صبر،ایثار اور اللہ سے قربت کا درس دیتاہے، رمضان ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اصلاح کا بہترین موقع ہے، رمضان ہمیں امید،صبر اور اجتماعی یکجہتی کا پیغام دیتاہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔