جرمنی میں مریضوں کی قاتل نرس کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن: جرمنی کے ایک اسپتال میں نرس کو متعدد مریضوں کو انجکشن لگا کر قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی میں ایک بڑے اسپتال میں مریضوں کی نگہداشت پر مامور ایک نرس نے اپنی ملازمت آسان کرنے اور اپنی ذمے داری کا بوجھ کم کرنے کی غرض سے کوئی 10 مریضوں کو انجکشن لگا کر قتل کر دیا تھا۔ اعلیٰ حکام کی ایک دوسری رپورٹ کے مطابق قاتل نرس نے مزید 27 مریضوں کو بھی اسی طریقہ کار سے قتل کرنے کی کوشش کی ۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ غیر معمولی واقعے کے بعد عدالت نے اس کے جرائم کی سنگینی کے پیش نظر عمر قید کی سزا سنادی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ جرمنی میں قاتل کو قتل کے جرم میں سزائے موت نہیں دی جاتی بلکہ یہ ایک ظالمانہ سزا سمجھی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نرس نے سماعت کے دوران بتایا کہ اس نے زیادہ تر عمر رسیدہ مریضوں کو ٹیکے لگا کر قتل کیا کیونکہ وہ اسے زیادہ بوجھ لگتے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریضوں کو
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔