Jasarat News:
2025-11-07@00:01:03 GMT

ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق ،3زخمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 7افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں دو بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم عبداللہ گوٹھ نیو بحریہ پیڈسٹل برج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر 33سالہ عالم نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلشن حدید شہباز پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ عزیز ولد عبدالشکور نامی شخص جاں بحق ہوا۔ محمود آباد امبالا بیکری ریلوے پھاٹک ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 40سالہ محمد علی نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 1گھر سے 55سالہ ذوالفقار ولد نذیر کی لاش ملی، متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد شاہنواز بھٹو کالونی میں واقع نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے باعث ایک شہری کی موت واقع ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ شخص کو معمولی طبی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈیوٹی پر موجود اسٹاف نے انجکشن لگایا جس کے فوراً بعد مریض کی حالت بگڑ گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کو طلب کیا جس کے ذریعے مریض کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دوسری جانب سرسید کے علاقے نیو کراچی ناگن چورنگی سیکٹر 11A وسیم سینٹر میں 45 سالہ شاکر گلے پر کٹ لگنے سے زخمی ہوا۔پی آئی بی تھانے میں میکاسا اپارٹمنٹ حسن اسکوائر عیسیٰ نگری گھر کی چھت پرنامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں سر اور بازو پر لگنے سے دو بھائی 11 سالہ محمد ویام پرنس ولد مقصود راشد اور 12 سالہ یارس علیم محمد الیاس ولد مقصود راشد زخمی ہو گئے ۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے حب ریور روڈ پر واقع شارجہ مارکیٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ علی شاہ ولد جاوید اور 15 سالہ دانیال ولد جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 55سالہ شق خان ولد عزیز خان‘ 28سالہ سعید احمد ولد عطا محمد‘ 32سالہ شعیب ولد ایوب‘ 38سالہ عبدالباسط ولد عبدالغنی‘ 55سالہ محمد کمال ولد سرور خان‘ 45سالہ سلیم ولد عبد الحمید، 55سالہ زینت زوجہ محمد منیر، 55سالہ عقیل ولد ملک جبکہ ایک 30سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی، 35سالہ مسافر ولد سلیمان اور35سالہ مقصود ولد نوشاد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ گاڑیوں کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات حادثے عینی شاہدین کے بیانات اور CCTV فوٹیج کی روشنی میں حاصل کی جا رہی ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے قریب

پڑھیں:

لندن: غلطی سے جیل سے رہا 2 قیدیوں کی تلاش جاری

لندن میں 2 قیدی غلطی سے جیل سے رہا ہوگئے جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں سرگرم ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن پولیس 2 ایسے قیدیوں کی تلاش میں ہے جنہیں غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ کو بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو لندن کی ایچ ایم پی ونزوتھ جیل سے غلطی سے رہا کیا گیا۔

انگلینڈ میں یہ واقعات جنسی جرائم میں ملوث ہڈش کیباٹو کی بھی غلطی سے رہائی کے 5 روز بعد پیش آئے۔

ان واقعات کے بعد وزیر انصاف ڈیوڈ لیمی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جنہوں نے حال ہی میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی سیکیورٹی چیک نافذ کیے جائیں گے۔

اسی معاملے پر پارلیمان میں کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بھی وزیر انصاف پر شدید تنقید کی۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور، حادثات وواقعات میں 2افراد جاں بحق، شہری موٹر سائیکلوں سے محروم
  • ای چالان سسٹم سے کراچی میں حادثات میں کمی آئی ہے:ڈی آئی جی ٹریفک
  • لندن: غلطی سے جیل سے رہا 2 قیدیوں کی تلاش جاری
  • کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی میں ٹریکس نظام کے تحت روزانہ 4 ہزار سے زائد چالان، حکومت کا حادثات میں کمی کا دعویٰ
  • ٹریفک کنٹرول میں ناکامی سے حادثات کی خوفناک شرح ٹریکس نظام کے نفاذ کی اہم وجہ قرار
  • اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی