لندن: غلطی سے جیل سے رہا 2 قیدیوں کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
لندن میں 2 قیدی غلطی سے جیل سے رہا ہوگئے جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں سرگرم ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن پولیس 2 ایسے قیدیوں کی تلاش میں ہے جنہیں غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ کو بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو لندن کی ایچ ایم پی ونزوتھ جیل سے غلطی سے رہا کیا گیا۔
انگلینڈ میں یہ واقعات جنسی جرائم میں ملوث ہڈش کیباٹو کی بھی غلطی سے رہائی کے 5 روز بعد پیش آئے۔
ان واقعات کے بعد وزیر انصاف ڈیوڈ لیمی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جنہوں نے حال ہی میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی سیکیورٹی چیک نافذ کیے جائیں گے۔
اسی معاملے پر پارلیمان میں کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بھی وزیر انصاف پر شدید تنقید کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔