ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں 2011ء کے بمبئی بم دھماکے کے معاملے میں 14 برس سے زائد عرصے سے جیل میں بند 65 سالہ مسلم شخص کفیل احمد کو ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس آر آر بھونسالے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب مقدمہ مکمل ہونے کے آثار بھی نہ ہوں تو کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ایسی طویل قید، آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے جو زندگی اور فوری سماعت کا حق فراہم کرتا ہے، کفیل احمد جو ریاست بہار کے رہائشی ہیں، کو فروری 2011ء میں دلی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں انہیں ممبئی انسداد دہشت گردی کے حوالے کیا گیا تھا۔ ان پر مرکزی ملزم کی مدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کفیل احمد کے وکیل ایڈووکیٹ مبین سولکر نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو تقریبا 14برس سے حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ ابھی تک مقدمہ کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے، یہ انسانیت کی خلاف ورزی ہے۔ کفیل احمد کے اہلخانہ نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گو کہ یہ راحت تاخیر سے ملی ہے، مگر انصاف ہوا ہے، ہمارے بھائی کو بغیر کسی ثبوت کے دہشت گرد قرار دیا گیا اور اس کی زندگی کے چودہ برس بیکار چلے گئے، ہم عدالت کے شکرگزار ہیں کہ بالآخر انصاف دیا گیا۔ یاد رہے کہ 13جولائی 2011ء کو ممبئی کے زاویری بازار، اوپیرا ہاﺅس اور دادر کبوتر خانہ ہونے والے بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی ہے ہائیکورٹ نے کفیل احمد

پڑھیں:

کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟

کراچی میں پیر کے روز سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 1499 چالان سمیت مجموعی طور پر 2296 ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان کا یومیہ ڈیٹا جاری کردیا گیا، سب سے زیادہ 1 ہزار 499 سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، 402 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور 152 سگنل توڑنے پر چالان کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موبائل فون کےاستعمال پر 63 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی ہوئی جبکہ تیز رفتاری پر 38، رانگ وے پر 21، کالے شیشوں پر 39 اور اوور لوڈنگ پر6 چالان کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 20، غلط پارکنگ کے 16 اور غیر محفوظ طریقے سے سامان رکھنے پر بھی 1 چالان کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر ہیوی ٹریفک گاڑیوں کے 516 ای چالان ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 8 روز میں 26 بسوں، 9 کرینوں، 25 ڈمپروں، 22 آئل ٹینکرز، 205 ٹرکوں اور واٹر ٹینکرز کے229 ای چالان کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیوی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے پر 156، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی اور چھت پر مسافر بٹھانے پر ایک، ایک چالان ہوا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق تیز رفتاری پر 352، موبائل فون کے استعمال پر 3 اور سگنل توڑنے پر 2 ای چالان ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد : ای چالان کا باقاعدہ آغاز
  • سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیف سٹی کا سخت کریک ڈاؤن
  • اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر کو حماس کا حامی قرار دیدیا
  • انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت کے کیس میں پیشرفت، عدالت نے اہم حکم جاری کردیا
  • پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید برہمی، فیصلہ محفوظ
  • ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟