ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے حادثات اور شرحِ اموات دونوں میں کمی آئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں حادثات کی شرح میں واضح کمی آئی ہے.

پہلے شہر میں ٹریفک حادثات میں ماہانہ اموات کی شرح 90 تھی جو اکتوبر میں کم ہو کر 40 ہوگئی ہے۔پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر حادثات کی جگہوں کا ’ہیٹ میپ‘ تیار کرتی ہے تاکہ خطرناک مقامات کی نشاندہی اور نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ سیف سٹی کیمرے ذہانت سے کام کرتے ہیں اور انہی کی مدد سے چوری شدہ گاڑیوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔ ایسے کئی کیسز کو مزید تفتیش کے لیے کرائم برانچ کو منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار ہیوی گاڑیوں پر ٹریکرز نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ مِنی بسوں پرآج تک کسی نے لگام نہیں ڈالی، مگر اب انہیں بھی چالان جاری کیے جائیں گے۔پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر وَن ویلنگ کرنے والے منچلوں کو روکنا بھی بڑا چیلنج تھا، اب انکی نشاندہی اور کارروائی بھی اِنہی کیمروں کے ذریعے ممکن بنائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ای چالان سسٹم جدید ٹریفک مینجمنٹ کی سمت ایک بڑا قدم ہے جس سے نہ صرف ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بڑھا بلکہ شہریوں میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعور بھی پیدا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو عوام کےساتھ مثبت سلوک کے حوالے سے بھی تربیت دی جارہی ہے.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیر محمد شاہ ئی جی ٹریفک

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار