فیشن کمیشن کی جانب سے ’سعودی فیبرک آف دی فیوچر‘ لانچ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
سعودی فیشن کمیشن نے ’سعودی فیبرک آف دی فیوچر: پائیداری، اختراع اور سرمایہ کاری‘ کے عنوان سے ایک نئے ایونٹ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں یورپی سینما کا میلہ، ثقافتی تبادلے کا نیا باب
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ کولیٹرل گُوڈ، آئی ای یونیورسٹی، محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی (ِمسک سٹی)، مسک انٹرپرینیورز کمیونٹی اور پروالٹس کیپیٹل پارٹنرز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
اس کا افتتاحی پروگرام 25 نومبر 2025 کو ریاض کے مسک سٹی میں منعقد ہوگا۔
مسک سٹی اس ایونٹ کی میزبان اور شراکت دار ہوگی جو تخلیقی صلاحیت، پائیداری اور اختراع کو فروغ دینے کے اپنے مشن کی عکاسی کرے گی۔
یہ فورم علمی تبادلے، شراکت داری اور تخلیقی سوچ کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں نئے خیالات، کاروباری ذہانت اور عالمی تعاون کو فروغ مل سکے گا۔
مزید پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے
ایونٹ میں عالمی اور مقامی فیشن، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری کے رہنما شریک ہوں گے تاکہ سعودی عرب میں ایک پائیدار فیشن اور ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے قیام کے لیے مستقبل کی سمت متعین کی جا سکے۔
یہ فورم صنعت، تعلیمی اداروں، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور حکومتی نمائندوں کے باہمی تعاون سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر فیشن انوویشن اور پائیدار فیشن کے مرکز کے طور پر ابھارنے کی کوشش کرے گا۔
پروگرام میں حکومتی نمائندوں، عالمی صنعت کے ماہرین اور وینچر کیپیٹلسٹز کی کلیدی نشستیںبھی شامل ہوں گی جن میں پائیداری اور اختراع کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کی صدارت مل گئی
اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنسز، اسٹارٹ اپ پچ مقابلے اور نیٹ ورکنگ سیشنز بھی ہوں گے جہاں مقامی اسٹارٹ اپس اپنے خیالات کو بڑے سرمایہ کاروں اور ریٹیل ماہرین کے سامنے پیش کر سکیں گے۔
منتخب اسٹارٹ اپس کو انعامات، رہنمائی اور انڈسٹری کی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی ترقی کو مزید آگے بڑھا سکیں۔
اس مثالی اقدام کے اغراض و مقاصدفیشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کے فیشن سیکٹر کو پائیداری کی سمت منتقل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
کمیشن تخلیقی صلاحیت اور پائیداری کو یکجا کرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی ماحولیاتی و فیشن معیارات سے ہم آہنگی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی فیبرک آف دی فیوچر: پائیداری، اختراع اور سرمایہ کاری سعودی فیشن کمیشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی فیشن کمیشن سرمایہ کاری فیشن کمیشن کے لیے
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔