Express News:
2025-11-06@16:44:41 GMT

اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، ایک شہید متعدد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

BEIRUT:

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان پر بمباری کر کے ایک شہری کو شہید کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ جنوبی علاقے میں اسرائیل نے بمباری کی ہے، جس میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دشمن کے حملے میں جنوبی ضلع طائر کے قصبے برج رحل میں ایک کار تباہ ہوئی، بیان میں شہید اور زخمی شہریوں کی شناخت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ حملہ ایک اسکول کے قریب کیا گیا، جس سے اسکول کے بچوں میں افراتفری پھیلی اور خوف و پریشانی میں والدین اسکول پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل فوج کی جانب سے 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی  پر دستخط کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لبنان پر بمباری تھمی نہیں ہے اور اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان کے 5 مقامات پر تعینات ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے شروع میں بھی جنوبی لبنان میں کیے گئے حملے میں 7 لبنانی شہید ہوگئے تھے، اس سے ایک روز قبل نباتیہ میں 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی

کراچی:

نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو سی فور باڑا مارکیٹ بسم اللہ جیولری شاپ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جبکہ مسلح ملزمان واردات کے دوران طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔

زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت غلام یاسین اور عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی، واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔

ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری سرفرازراجپوت نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 4 تھی اور وہ 2 موٹر سائیکلوں پرسوارتھے، سیکیورٹی گارڈز ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹے گئے طلائی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، پولیس نے جائے واردات سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے تباہی،مزید 3 فلسطینی شہید
  • کینٹکی، کارگو طیارہ رہائشی عمارتوں پر گر گیا؛ ہلاکتیں 7 ؛ 11 زخمی
  • لبنانی حکومت جنوبی علاقے کی عوام کیساتھ ہے، نواف سلام
  • نارووال: طالبعلم کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی
  • نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • لبنان کیلئے نیتن یاہو کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا
  • اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
  • اسرائیل کے غزہ،لبنان میں تازہ حملے ، 7 شہید, کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے‘ نیتن یاہو
  • اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا؟ ایران نے حیران کن تفصیلات جاری کردیں