وفاق صوبوں پر حملہ آور ،ستائیسویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے،بیرسٹرگوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 27ویں ترمیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں نہ ڈالیں ، ستائیسویں ترمیم آئین اور پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے ، بعض لوگوں کو پاور دیں گے تو وفاق خطرے میں آئیگا، ملکی سالمیت اور عدلیہ کو مزید داو پر نہ لگائیں ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ 27ویں ترمیم سے متعلق ہم سے رابطہ ہوا نہ مسودہ شیئر ہوا، حکومت ہم سے مسودہ شیئرکرنے کی ضرورت بھی نہیں سمجھتی، جب ترمیم پارلیمنٹ میں آئی تو دیکھیں گے، ان کی ترامیم لے اور دے کا کھیل ہوتی ہیں، 26ویں ترامیم میں بھی انکی ترامیم زیادہ تھی آخرمیں 4پراختلافات سامنے آئے، ابھی بھی یہ ترمیم کی شقیں زیادہ رکھیں گے لیکن آخر میں ایک دو پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس طریقے سے کبھی پارلیمان میں ترامیم نہیں لائی جاتیں، ہم اسمبلی اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے، ہم اپنی پالیسی پر قائم ہیں، کمیٹیوں سے بائیکاٹ کریں گے، پہلے بھی 26 ویں ترمیم رات کے اندھیرے میں لائی گئی تھی، پہلے عدلیہ کو داو پر لگایا گیا ،اب وفاق کو داو پر لگایا جارہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی درجہ حرارت کم ہو، ہمارے ساتھ حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گونج ہے ،وفاق صوبوں پر حملہ آور ہونے لگا ہے ، ایوان میں موجودلوگوں کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ، آئین میں ترمیم عام بات نہیں، قوم کی ضرورت کے مطابق ترامیم ہوتی ہیں، امریکا میں قانون کی عملداری ہے،اس لئے مضبوبط ہے، 26 ویں ترمیم میں جوترامیم باقی رہ گئیں،انہیں پورا کرنے جا رہے ہیں، وفاق کو خطرے کا سامنے ہے،ایوان میں آواز بلند کریں گے، پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں نہ ڈالیں، عوام انتشار کا سامنا کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کیخلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کیخلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس جاری،27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے ، شازیہ مری پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کردیے حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے کا فیصلہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن