2025-09-17@20:15:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1559

«اسلام آباد ہائی کورٹ»:

    اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم...
    میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا.(جاری ہے) درخواست میں استدعا کی گئی کہ 16 ستمبر دن ایک بجے کورٹ نمبر 1 کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں سے وزیراعظم آفس میں یونیسف کی نمائندہ مس پینیلے آئرنسائیڈ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے اور رضاکارانہ کام کو فروغ دینے کے لیے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مس آئرنسائیڈ نے ڈیجیٹل یوتھ ہب، پاکستان کے...
    سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں وقت کے ساتھ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں، اب انڈسٹری میں لوگ پیسے لگا کر ڈرامے اور سیریلز بناتے ہیں تاکہ خود کو یا اپنی بچیوں کو لانچ کرسکیں۔ غزالہ جاوید نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں جب معروف فنکار معین اختر حیات تھے تو اس وقت انہیں کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی پیشکشیں ہوئیں، متعدد لوگ ان کے گھر آئے اور انہیں اپنی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی، تاہم معین اختر نے انہیں مشورہ...
    پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ افراد کے ذریعے سرکاری امور انجام دیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں 45 سیٹوں پر صرف 9 پٹواری کام کر رہے ہیں جبکہ پٹواریوں نے اپنے طور پر منشی رکھے ہوئے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد کی پوسٹیں کسی اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں، جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ اسلام آباد کورٹ کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، جج کی اہلیت سے متعلق سوال ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے۔ بنوں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے، جس میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے روسٹر کے اجرا کے بعد جسٹس ثمن رفعت امتیاز ہائیکورٹ کی تیسرے نمبر پر سینیئر ترین جج بن گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تاحال عدالت میں نہیں پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا ڈویژن بینچ بھی وقت پر عدالتی کارروائیوں کا آغاز نہیں کرسکا، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر پہلے ہی رخصت پر ہیں۔ دوسری اسلام آباد بار کونسل کی کال پر ہائیکورٹ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو اپنے فرائض سرانجام دینے سے روکا جا رہا ہے۔ تحریری حکم نامہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف...
      اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی تقرری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٔرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی، ممبر ایڈمنسٹریشن کے عہدے کی تخلیق ٹیلی کام ایکٹ کے مینڈیٹ سے باہر ہے اور اسے غیر معمولی وجوہات کی بنا پر متعارف...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکتے ہوئے سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلہ تک بطور جج کام کرنے سے روکنے کا حکم دیدیا اور سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کے خلاف میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار عدالت پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ اسلام آباد بار کونسل کے ممبر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے  درخواست منظور  کرتے ہوئے  ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ جسٹس بابر ستار نے  99 صفحات پر  تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ دریں اثناء چیئرمین پی ٹی اے  نے  عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے...
    جسٹس طارق محمود جہانگیری—فائل فوٹو اسلام آباد بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنا عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سپریم کورٹ اس حوالے سے ازخود نوٹس لے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روکنے کے حوالے سے اسلام آباد بار کونسل کے عہدے داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس جی الیون میں جنرل باڈی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں کل مکمل ہڑتال اور ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ایڈووکیٹ راجہ علیم عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جج کا کنڈکٹ صرف سپریم جوڈیشل کونسل دیکھ سکتی ہے، اصول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے، چیئرمین نے پیر کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، جو کہ انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت فائل کی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پہلے 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں بطور ممبر (انتظامیہ) تعینات کیا گیا تھا، جس کے اگلے ہی روز یعنی 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین پی ٹی اے بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا جو فیصلہ سنایا ہے وہ غیر منصفانہ ہے اور اس کے خلاف...
    میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بطور چیئرمین پی ٹی اے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔حفیظ الرحمٰن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت سے اپیل فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آج چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکمعدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا...
    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ)مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین...
    چیئرمین پی ٹی اے  نے  عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔ اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین بنادیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں اور اسلام...
    وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 26 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوگی، جہاں دونوں رہنما باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ ان کی تقریر 26 ستمبر کو متوقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سے سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے، جس کا آغاز سعودی عرب سے ہوگا۔ 17 ستمبر کو وزیراعظم سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں...
    اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج فرائض انجام دینے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت تک نافذ العمل رہے گا جب تک سپریم جوڈیشل کونسل اس معاملے پر اپنا حتمی فیصلہ نہیں سنا دیتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر اوصاف علی کو عدالتی معاون مقرر کیا، جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کی سماعت کے قابل ہونے پر قانونی معاونت طلب کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی جب کہ عدالت عالیہ کے جج نے اپنے خلاف ڈویژن بینچ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کریں گے، تحریری حکمنامہ ملنے کے بعد اپیل تیار کی جائے گی۔ قبل ازیں مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ https://www.youtube.com/watch?v=G3iGEhjwz4E
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے انہیں جوڈیشل ورک سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کے ڈویژن بنچ کا آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے تحریری عدالتی فیصلہ جاری ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کیسز کی سماعت سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روک دیا۔ عدالت نے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جب کہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔ دوسری جانب اس فیصلے کے بعد...
    فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر...
    اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی، اس لیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور مستقل تعیناتی تک پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیا جائے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے 99 صفحوں کا تحریری فیصلے جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے سے کسی سینیئر ممبر کو عارضی چیئرمین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،عدالت نے کہاکہ پی ٹی اے کے سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ مزید :
    انسانی حقوق کی معروف وکیل ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کرنے کے بعد اضافی دستاویزات بھی جمع کرا دی ہیں۔ ان دستاویزات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز ایمان مزاری نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمرہ عدالت میں ان کے حوالے سے ایسے ریمارکس دیے جو عدالتی منصب کے شایانِ شان نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ طرز عمل آئینی اور...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی ورک سے روک دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔تحریری حکم نامے کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کسی بھی کیس کی سماعت نہیں کر سکیں گے۔عدالت نے اس معاملے میں مزید معاونت کے لیے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے، جب کہ اٹارنی جنرل کو بھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر رائے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق کو جوڈیشل ورک سے روک دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے، اور سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت بھی طلب کر لی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک عدالتی کام سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار میاں داؤد کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سینئر قانون دان ظفراللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کی۔ اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد بار کے وکیل راجہ علیم عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اگر اس نوعیت...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے کیس سماعت کی، اس موقع پر وکلاء کی کثیر تعداد کمرہ عدالت پہنچی، ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کی کابینہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی، شیر افضل مروت بھی کمرہ عدالت پہنچے، تاہم جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف درخواست گزار میاں داؤد آج پیش بھی نہیں ہوئے اور التواء کی استدعا کی گئی لیکن...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو (ایچ سولہ )میں حالیہ کیے گئے ایوارڈ پر کام کرنے سے روک دیا ،متاثرین ایچ سولہ کا مطالبہ ہے کہ 2025 کے سروے کے مطابق حق دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں کی طرف سے سید شجر عباس ہمدانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،رٹ پٹیشن کے ذریعے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوری طور پر سیکٹر H-16 کے لیے 2025 میں کیے گئے سروے کے مطابق بلٹ اپ پراپرٹی ایوارڈ کا اعلان...
    ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں قابض حکام کی ناکامی کے خلاف وادی کشمیر کی تمام فروٹ منڈیوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔سوپور فروٹ منڈی میں جو ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی ہے، جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں کاشتکار رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پھل ہائی وے پر...
    قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی صورتحال کو قدیم یونانی ریاست اسپارٹا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ملک کو ایک “سُپر اسپارٹا” کی طرح سخت حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ قطر کئی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کا اقتصادی محاصرہ کر رہا ہے اور چین بھی اس...
    دوحہ میں قطر کی میزبانی میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلامیہ میں اسرائیلی جارحیت اور اس کے جنگی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عرب اور مسلم رہنماؤں سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قطر کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت خطے میں امن کے کسی بھی کاوش اور امکان پر کاری ضرب لگاتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ممالک کے سربراہان نے کہا کہ ہم ریاست قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے...
    دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ہنگامی عرب اسلامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق مسلم ممالک نے قطر پر اسرائیلی حملے کو خطے میں امن کی کوششوں کے لیے شدید دھچکا قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری دہرا معیار ترک کرکے اسرائیل کو اس کے جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم اعلامیے میں اسرائیل کے بزدلانہ اور غیرقانونی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت خطے میں امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں  منعقد ہونے والے عرب سربراہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ قطر کے ثالثی عمل پر حملہ عالمی امن کوششوں پر حملہ ہے۔مشترکا اعلامیہ میں اسرائیل کی جارحیت کو امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا، قطر پر بزدلانہ اور غیر قانونی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، قطر کی خود مختاری کے دفاع کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔عرب اسلامی سربراہی ہنگامی اجلاس کےاعلامیے میں قطر، مصر، امریکا کی غزہ جنگ بندی...
    بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین نے دوحہ میں منعقدہ عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز دیدی محمد توحید حسین نے کہا کہ قطر کی خودمختار سرزمین پر اسرائیل کا بلاجواز اور غیر اعلانیہ حملہ صرف قطر پر نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کی عزت و وقار پر حملہ ہے۔ مشیر خارجہ نے اس اقدام کو اسرائیل کی ایک اور غیرذمہ دارانہ مہم جوئی قرار دیا جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی انسانی قوانین اور بار بار کی گئی اقوام متحدہ کی...
    متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں، ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔اس سے قبل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اور یہ بہتر مستقبل اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے صدر کی ترجمانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل غزہ بالخصوص معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات 18کو صبح 10بجے شاہراہ قائدین پر ہونے والے “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اسکولوں میں بڑے پیمانے پر رابطے کیے جارہے ہیں، مارچ میں شہر بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے اسکولوں کے پرنسپلز اور منتظمین کو “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کے حوالے سے خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں، غزہ چلڈرن مارچ کی تیاریوں و انتظامات کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد خواتین ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کے خلاف سائبر کرائم کیس میں خصوصی پراسیکیوٹرز مقرر سرکلر کے مطابق ان کی جانب سے کمیٹی کے سربراہ کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اقدام اس تبدیلی کا سبب بنا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سربراہ کے طور پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل تھے، جبکہ خود جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کمیٹی کا حصہ تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    انسانی حقوق کی معروف وکیل ایمان زینب مزاری کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمرہ عدالت میں اپنے ریمارکس کے ذریعے عدالتی منصب کے تقاضوں کے برعکس رویہ اپنایا۔ یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کے خلاف سائبر کرائم کیس میں خصوصی پراسیکیوٹرز مقرر درخواست گزار نے چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی آبزرویشنز کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی ہے کہ وہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف کارروائی کرے۔ سپریم جوڈیشل کونسل وہ آئینی فورم ہے جو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات اور...
    اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے...
    ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا ضیاءالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ آئیندہ سماعت تک معطل کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختصر فیصلہ جاری کردیا کیس کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرازیل کے سابق...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو سماعت کے دوران ڈکٹیٹر کہہ دیا۔ ماہرنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے ان کو پہلے کابینہ کی سب کمیٹی میں جانا چاہیے ، سماعت کے دوران ایمان مزاری کا چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے تلخ مکالمہ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر اب اس کیس میں کوئی آرڈر پاس کروں گا تو مس مزاری نیچے جا کر پروگرام کر دیں گی کہ ڈکٹیٹر بیٹھا ہے ،ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو قانون کے...
    اسلام آباد: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی اور غیر متزلزل حمایت کا...
    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے آج نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام نے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ناہید اسلام کے ہمراہ علاؤالدین محمد (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل سیل) اور ایس ایم سوزا الدین (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و رکن انٹرنیشنل سیل) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ناہید اسلام کون ہیں؟ یاد رہے کہ  ناہید اسلام شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں طلبہ تحریک کے قائد تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہید اسلام ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔ اور وہ انسانی...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح امریکی فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اسرائیل نے حماس کو نشانہ بنایا ہے، اور بدقسمتی سے یہ ہدف قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک علاقے میں موجود تھا۔ ترجمان کے مطابق قطر جیسے خودمختار ملک اور امریکا کے قریبی اتحادی کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد پورے کرتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، تاہم...
    پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا 16واں اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مختلف وزارتوں اور اداروں کی سطح پر مشاورت اور ہم آہنگی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو افسران کی پروموشن سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو افسران کی ترقیوں سے روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کر دیا۔ ہائی کورٹ نے سی ڈی اے افسران کی ترقیوں پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے تین ماہ تک افسران کی پروموشن سے متعلق کوئی آرڈر جاری نہ کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سید حامد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کے دوران احکامات جاری کیے۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے اور نیب کے حوالے سے سی ڈی اے مجسٹریٹ سے مکالمے میں سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں۔ عدالت نے شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین متاثرین کے معاملے پر سی ڈی اے حکام سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین کے متاثرین کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی نیب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نیب کے کہنے پر مت چلیں، کسی سے نہ ڈریں، لوگوں کی...
    سندھ ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے ججز اور عملے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں رکن انسپکشن ٹیم نے ضلعی ججز اور عملے کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا کے استعمال میں نظم، وقار اور احتیاط کو لازماً مدنظر رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا معاملہ، کے الیکٹرک حکام پیش ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی کوئی سرگرمی نہ کی جائے جو عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرے۔ جوڈیشل افسران اور عملہ عدالتی کارروائی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر(C-13 )کے متاثرین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ “آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟” انہوں نے مزید کہا...
    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وکیل ایف بی آر  نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہے؟، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔ عصمہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانفشانی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ 1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ “حق بنیان المرصوص” میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت...
    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو ارلی وارننگ سسٹم کے لیے 2017 سے قرض ملنا شروع ہوا مگر حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں منعقدہ " محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا موثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے، حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات میں گھرتا جا رہا ہے، پانی کے مسئلے جماعت اسلامی کے "ری بلڈ پاکستان " منصوبے کا حصہ بنائیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ منظم طریقے سے قوم کو...
    نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ  کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ  مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ شہروں اور قصبوں میں سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ مساجد اور بلند عمارتیں چراغاں سے جگمگا رہی ہیں۔ ???? 12th Rabi ul Awal – Remembering the teachings of our beloved Prophet ﷺ. May Allah (SWT) guide us to follow his Sunnah. ????#RabiUlAwal #EidMiladUnNabi #NUMS pic.twitter.com/lBeNZ1whIz — NUMS Official (@NumsOfficial) September 5, 2025 یوم میلاد کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں محفلِ...
    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا کے 9جوڈیشل افسران نوکری سے برخاست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا۔پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ نے ججوں کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی تھی اور نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز شامل ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ انکوائری میں ججوں کے خلاف جرم ثابت ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ججوں کو شو کاز جاری کرتے ہوئے صفائی کا موقع دیا۔پشاور ہائی...
    بھارت کے ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک ایسا المناک واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب 38 سالہ گٹا وینکٹی شورلو نامی شخص، جو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کا رہائشی تھا، اپنے بچوں کو گھر سے باہر یہ کہہ کر لے گیا کہ انہیں کچھ دلانے جا رہا ہے۔ تاہم، ان معصوم بچوں کو معلوم نہ تھا کہ ان کا باپ انہیں موت کی طرف لے جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق وینکٹی شورلو نے بچوں...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں واضح اختلافات کے باوجودہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز 2025کو معمولی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گیارہ میں سے چھ ججز نے رولز کے حق میں جبکہ پانچ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق سینئر ججز نے مجوزہ رولز اور اجلاس کے طریقہ کار پر شدید اعتراضات اٹھائے اور مشاورت کے عمل کو رسمی قرار دیا۔ فل کورٹ اجلاس کا پس منظر فل کورٹ اجلاس کا ایجنڈا تین نکات پر مشتمل تھا۔ 1۔ تعددِ ازدواج سے متعلق قانونی ترمیم 2۔ ہائی کورٹ بلڈنگ میں ڈھانچہ جاتی نقائص 3۔ ہائی کورٹ سروس رولز 2025...
    وزیراعظم و کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس؛ عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلیے لارجر بینچ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کے نوٹس بھی زیر بحث ہیں۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کے لیے 4 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ بینچ میں جسٹس خادم حسین...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مقدمات نمٹانے کی رپورٹ کے جائزے کے بعد مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جہاں سپریم کورٹ کے مختلف شعبوں کے حکام نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ بہتری کے لیے89 ٹاسک مقرر کیے گئے تھے، جن میں سے 30 ٹاسک کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 44 قسم کے اقدامات پر کام جاری ہے اور 14 تکمیل کے قریب ہیں۔ اجلاس میں مقدمات کو نمٹانے کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور چیف جسٹس نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے بدھ کو سینئر ججز کی سخت مخالفت کے باوجود ’ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز، 2025‘ منظور کر لیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ رولز معمولی اکثریت سے منظور ہوئے جبکہ 2 ججز کی جانب سے اجلاس کے ایجنڈے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ایجنڈے کے مطابق فل کورٹ کو 3 کلیدی امور پر غور کے لیے طلب کیا گیا تھا جن میں تعدد ازدواج سے متعلق قانون میں ترمیم، ہائی کورٹ بلڈنگ میں ڈھانچہ جاتی نقائص اور سروس رولز کی منظوری شامل تھی۔ اجلاس میں تمام 11 ججز شریک ہوئے جن میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ڈسکشن کے بغیر اکثریتی رائے سے منظور کر لیے گئے۔ 11 میں سے 5 ججز نے رولز کے خلاف جبکہ 6 ججز نے منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے نقائص پر تحقیقات، انکوائری یا کارروائی کرنے کا معاملہ فل کورٹ کی متفقہ منظوری سے حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں تمام 11 ججز شریک ہوئے، اور یہ اجلاس صرف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل نہیں کی گئی جبکہ پریکٹیس اینڈ پروسیجر اور اسٹیلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے اکثریت کی بنیاد پر منظور کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا دورانیہ 35 منٹ پر مشتمل تھا جہاں پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز اکثریت رائے سے منظور کیے گئے جبکہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل بحث نہیں کروائی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل نہیں کی گئی جبکہ پریکٹیس اینڈ پروسیجر اور اسٹیلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے اکثریت کی بنیاد پر منظور کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا دورانیہ 35 منٹ پر مشتمل تھا جہاں پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز اکثریت رائے سے منظور کیے گئے جبکہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل بحث نہیں کروائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز 5-6 کی اکثریت سے منظور کیے گئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ میٹنگ آج دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کر رہے ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کے ایجنڈے میں کئی اہم معاملات شامل ہیں۔ ان میں ہائیکورٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کا معاملہ سرفہرست ہے۔ اسی طرح ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں پیش آنے والے مسائل بھی ایجنڈے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ فیملی ججز کے اختیارات سے متعلق معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ میٹنگ کے...
    فل کورٹ اجلاس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججوں کے خطوط سامنے آگئے، اہم سوال اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جب کہ اہم اجلاس سے قبل عدالت عالیہ کے 2 ججوں کے خطوط سامنے آگئے ہیں جن میں ہائیکورٹ میں شفافیت کی کمی پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو الگ الگ خط لکھے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں فل کورٹ میٹنگ سے پہلے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کی آج کی فل کورٹ میٹنگ کا ایجنڈا سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ  ہائیکورٹ سروس رولز کا معاملہ فل کورٹ ایجنڈے میں شامل  ہے، اس کے علاوہ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں مسائل کو ایجنڈے میں رکھا گیا ہے اور  فیملی ججز کے اختیارات کے حوالے سے معاملہ بھی فل کورٹ کے اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اسحاق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو الگ الگ خط لکھ کر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ جسٹس بابر کی جانب سے منظر عام پر آنے والے خط میں کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں جسٹس بابر ستار کی جانب سے خط عین اس موقع پر لکھا گیا جب آج اسلام آباد ہائیکورٹ فل کورٹ میٹنگ منعقد ہورہی ہے اور جسٹس بابر ستار کے 4 صفحات پر مشتمل خط نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے نام لکھے گئے خط میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ اسی دوران 2ججوں نے ہائی کورٹ میں شفافیت کی کمی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ایاز اسحق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو الگ الگ خط لکھے ہیں۔ ان خطوط کی کاپی دیگر ججوں کو بھی بھیجی گئی ہے۔ دونوں ججوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ فل کورٹ اجلاس میں ان نکات کو شامل کریں جو خطوط میں اجاگر کیے گئے ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے اپنے خط میں کیسز کی فکسیشن اور روسٹر کی تیاری میں شفافیت اور منطق کی کمی کو اجاگر...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور  ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
      اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی عثمان طارق کو  ہارٹ اٹیک ، انہیں ایمرجنسی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی عثمان بٹ کا علاج معالجہ جاری ہے تو انکی حالت کافی بہتر ہے۔ Post Views: 6
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کل دن 2 بجے فل کورٹ میٹنگ طلب کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کو فل کورٹ میٹنگ سے آگاہ کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کو فل کورٹ میٹنگ میں شرکت کی ہدایات جاری کردی۔
    سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...