امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات کریں گے۔ ٹرمپ نے روانگی سے قبل کہا کہ وہ اس دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید 100 فیصد محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا میں ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ

ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا جہاں وہ آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ وہاں ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی نگرانی کریں گے۔

بعد ازاں، وہ جاپان پہنچیں گے جہاں نئی خاتون وزیراعظم سَناے تاکایچی سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ نے جاپانی رہنما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

دورے کا سب سے اہم مرحلہ جنوبی کوریا میں ہوگا جہاں ٹرمپ صدر لی جے میونگ سے ملاقات، کاروباری رہنماؤں سے خطاب اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ عشائیہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ریگن کی اینٹی ٹیرف تقریر والے اشتہار پر برہمی، ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے

جمعرات کو ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوگی، جس پر عالمی منڈیاں گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے پیش رفت کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ فینٹینیل (نشہ آور دوا) کی اسمگلنگ کے مسئلے پر بھی بات کریں گے تاکہ منشیات کے عالمی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کو تیز کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سے ملاقات کریں گے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں اہم وزرا اور سینیئر حکام شامل ہیں۔ یہ صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم شہباز شریف

یہ دورہ اس اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔

اپنے قیام کے دوران، صدر پرابووو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ وہ صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی صدر پرابووو سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دونوں ممالک کے وفود دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت میں شراکت بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون بڑھانے کے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سفارتی تعلقات کی سالگرہ، انڈونیشیا کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا
  • پوتن اور مودی کے درمیان دفاعی نہیں تجارتی ملاقات
  • جنوبی کوریا؛ بیڈرومز کے کیمرے ہیک کرکے جوڑوں کی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کردیں
  • انڈونیشیا کے صدر ابووو سوبیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی
  • انڈونیشیا کے صدر کی دورہ روزہ دورے پر پاکستان آمد، پرتپاک استقبال
  • انڈونیشیا کے صدر آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے  
  •  انڈونیشیا کے صدر  پاکستان کے دورے پرآج  اسلام آباد پہنچیں گے    
  • انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے