انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔
صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر ابووو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشین صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، تعلیم اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا قریبی، دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کے حامل ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دورے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے صدر پاکستان ا
پڑھیں:
انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے
انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشن صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔دورے کا مقصد باہمی سیاسی، معاشی، دفاعی ثقافتی اور عوامی روبط کو فروغ دینا ہے، انڈونیشیا صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، صدر آصف علی زرداری سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔مہمان صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک پاکستان انڈونیشیا آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فریقین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر غزہ جنگ بندی اسرائیلی فوج کے انخلا اور آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے؛ قطر وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل سکوٹی حادثہ، جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم