Islam Times:
2025-12-08@12:32:59 GMT

اسرائیلی عقوبت خانوں میں مزید 110 فلسطینی شہری شہید

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

اسرائیلی عقوبت خانوں میں مزید 110 فلسطینی شہری شہید

عبری زبان کے معروف صیہونی مجلے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے اندرونی سلامتی کی پالیسیوں نے اسرائیلی جیلوں کو "مہلک ماحول" میں بدل دیا ہے جبکہ گذشتہ 3 سالوں کے دوران اسرائیلی جیلوں میں کم از کم 110 فلسطینی قیدی ہلاک ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے اسرائیلی ای مجلے والا نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انتہاء پسند صیہونی وزیر برائے اندرونی سلامتی اتمار بن گویر (Itamar Ben-Guer) کی جانب سے دسمبر 2022 کے روز یہ عہدہ سنبھالے جانے کے بعد سے اسرائیلی جیلوں میں کم از کم 110 فلسطینی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

والا نے "مہلک پالیسی؟ بن گویر کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اسرائیلی جیلوں میں 110 فلسطینی سکیورٹی قیدی ہلاک" کے عنوان شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں جیلوں میں نافذ بن گویر کی انتہاء پسندانہ پالیسیوں کو "مہلک" قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان میں وہ قیدی بھی شامل ہیں کہ جنہیں اسرائیلی حکام "سکیورٹی قیدی" قرار دیتے تھے، یعنی وہ فلسطینی مزاحمتکار کہ جو "اسرائیلی قبضے" کے خلاف لڑ رہے تھے۔ عبری زبان کے صیہونی مجلے نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی اموات کی وجوہات کے بارے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس بات پر زور دیا ہے کہ بن گویر کی جانب سے اندرونی سلامتی کی وزارت کا قلمدان سنبھالے جانے کے بعد سے ان اموات کی تعداد میں "نمایاں اضافہ" ہوا ہے۔
  واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جیوش پاور نامی یہودی پارٹی کے رہنما اتمار بن گویر نے گذشتہ 2 برسوں سے نہ صرف فلسطینی قیدیوں کے خلاف ظالمانہ پالیسیاں لاگو کر رکھی ہیں بلکہ فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دیئے جانے کے ساتھ ساتھ "اسرائیلی جیلوں میں موجود سہولیات" میں مزید کمی لانے پر بھی بارہا زور دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی بن گویر

پڑھیں:

غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کا عندیہ دے دیا۔

جرمن چانسلر فریڈریک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، امریکی صدر کے غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ قریب ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں فلسطینی عسکری گروہ حماس کے غزہ میں اقتدار کے خاتمے اور امن کے ممکنہ مواقع پر بات کی جائے گی۔

امریکی صدر کے منصوبے کے اگلے مراحل پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں غزہ میں عارضی ٹیکنوکریٹ فلسطینی حکومت کے قیام کا بھی منصوبہ شامل ہے، جس کی نگرانی ایک بین الاقوامی بورڈ آف پیس کرے گا اور اس کے ساتھ ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کا تعاون ہوگا۔

نیتن یاہو نے کہاکہ میں اس ماہ کے آخر میں بہت اہم بات چیت کروں گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ دوسرا مرحلہ مکمل ہو۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے تشدد میں کمی آئی ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پہنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ

جنگ بندی کے آغاز کے بعد حماس نے تمام 20 زندہ یرغمالیوں اور 27 لاشیں واپس کردی ہیں، جس کے بدلے میں قریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملی، تاہم ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش اب بھی غزہ میں موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ امن منصوبہ نیتن یاہو وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا
  • اسرائیلی جیلوں میں مروان البرغوثی کو قتل کرنے کی سازش کا خدشہ
  • اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 فلسطینی شہید
  • صیہونی افواج نے جنگ بندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، مزید 7 فلسطینی شہید
  • ابوشباب کی ہلاکت، مزاحمت کی ناقابل شکست مقبولیت کا ثبوت
  • غزہ جنگ بندی اسرائیلی فوج کے انخلا اور آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے؛ قطر
  • اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید
  • شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر کا 54واں یوم شہادت، پاک فوج کی جانب سے خراج عقیدت
  • غزہ، لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی،7افراد شہید، 4عمارتیں تباہ