2025-12-08@13:24:11 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«لڑکوں کے»:

    منشیات اسمگلنگ کے گھناؤنے ملزمان اب اسمگلنگ میں کم عمر بچوں کا استعمال کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں موت کے سوداگر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے چھوٹے بچوں کو استعمال کررہے ہیں۔ سیکورٹی حکام نے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 2000 گرام آئس لڑکوں کے پیروں سے باندھی گئی تھی جسے برآمد کرلیا گیا۔ سعود خان گنڈا پور پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کے زیر نگرانی فخر عالم خان انسپکٹر اور شیر شاہ سوری سب انسپکٹر نے خفیہ اطلاع پر مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس راولپنڈی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ دوران تلاشی لڑکوں کے...
    اسلام آباد: سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔ پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز،  دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔
    سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ شو کے دوران میزبان فضا علی نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔ پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریباً بیس سال قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا۔ دونوں ہی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور میزبانی کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث خبروں میں ہیں۔ فضا علی نے اپنے پروگرام میں...
    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑھتا ہوا شیشہ کلچر خطرناک صورت اختیار کر گیا، شہریوں کا شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ یہ بھی پڑھیں:اسکول جانے والے بچوں میں نیکوٹین پاؤچز اور ای سگریٹ کا بڑھتا رجحان، یہ کتنے خطرناک ہیں؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیشہ پینے کا کلچر تیزی سے فروغ پذیر ہے، جس کے سبب سنجیدہ شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے شیشہ کیفے کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ کا استعمال نوجوانوں میں خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، لڑکے اور لڑکیاں دونوں اس رجحان کو اپنا رہے ہیں، جو سوشل میڈیا سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ شہریوں کا...
    خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر چترال میں صدیوں پرانی ثقافت کے امین کیلاش مذہبی عقیدے کے ماننے والوں کی مجموعی آبادی میں معمولی اضافہ ہورہا ہے لیکن حیران کن طور کیلاش خواتین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو اس برادری کے لیے پریشان کن ہے۔ دنیا کی قدیم ثقافت کی وجہ سے سیاحت کے لیے مشہور کیلاش کی تینوں وادیوں کی ترقی اور بہبود کے لیے قائم ادارہ کیلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کیلاش کی تینوں ویلیز بمبورت، بریر اور ریمبور کی آبادی اور دیگر سہولیات کے حوالے ایک تفصیلی سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس، جہاں نئے سال کی پیش گوئی لومڑی کرتی...
۱