انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
گزشتہ سال کے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹر فرحان یوسف کو اس سال ہونے والے ایونٹ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں ہوگا، جبکہ یہ 50 اوورز پر مشتمل ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟
دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد بھی بطور مینیجر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
Farhan Yousaf to lead Pakistan squad announced for ACC U19 Asia Cup ????????©️
Read more ➡️ https://t.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 2, 2025
گزشتہ سال پاکستان کو سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے شکست دی تھی، اس بار پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 شامل ہیں۔
گروپ بی میں افغانستان، بنگلہدیش، کوالیفائر 2 اور سری لنکا شامل ہیں۔
ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقعمجموعی طور پر 8 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے لیے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کا اہم حصہ ہوگا، جو 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں:پی سی بی کا بڑا اقدام، نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گا
پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف دی سیونز اسٹیڈیم، دبئی میں کھیلے گا، دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ، دبئی میں ہوگا، جبکہ گروپ کا آخری میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف اسی مقام پر ہوگا۔
سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، ایک سیونز اسٹیڈیم میں اور دوسرا آئی سی سی اکیڈمی میں، جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
فرحان اور عثمان کی شاندار کارکردگی18 سالہ فرحان یوسف نے حال ہی میں نیشنل مینز انڈر 19 کپ میں لاہور ریجن وائٹس کی قیادت کی، اور 7 میچوں میں 369 رنز بنائے، جن میں ایک سینچری اور 2 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
گزشتہ ایشیا کپ میں سینچری اسکور کرنیوالے عثمان خان اس بار ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، انہوں نے فاٹا کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل انڈر 19 کپ میں 7 میچوں میں 429 رنز بنائے، جن میں 2 سینچریاں اور ایک نصف سینچری شامل ہیں۔
ٹیم کیمپ اور اسکواڈپاکستان انڈر 19 ٹیم کا کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے، جو ٹیم کی روانگی تک جاری رہے گا۔
15 رکنی اسکواڈ
فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد سیام، محمد شایان (وکٹ کیپر)، نقاب شفیق، سمیر منہاس۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف، محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟
نان ٹریولنگ ریزرو
عبدالقدیر، حسنین ڈار، محمد حسن خان، ابتسام اظہر، عمر زیب۔
سپورٹ اسٹاف
سرفراز احمد (مینجر/مینٹر)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ)۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انڈر 19 ایشیا کپ دبئی سرفراز احمد فرحان یوسف کرکٹ لاہور ریجنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ فرحان یوسف کرکٹ لاہور ریجن فرحان یوسف ایشیا کپ شامل ہیں دسمبر کو کپ میں کے لیے ٹیم کا
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو چکا،قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس معاملے پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق مزید کسی قسم کے اندازوں کی گنجائش نہیں رہی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رواں ماہ 13 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کرکے اسے پاکستان کے آئین کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد ملک کے 2 اہم اداروں، افواج پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے انتظامات میں تبدیلیاں آئیں۔
مزید پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ کس کو تفویض کیا جائیگا؟ 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ سامنے آگیا
27ویں ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے ختم کرکے ان کی جگہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ قائم کیا گیا، جو آرمی چیف کا نیا نام ہوگا اور اسی عہدے کے تحت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ذمہ داریاں بھی آئیں گی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ماضی میں مسلح افواج میں سب سے بڑا سمجھا جاتا تھا، لیکن زیادہ تر علامتی نوعیت کا تھا۔ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ نئی ترمیم کے ذریعے فیلڈ مارشل کا عہدہ اور مراعات آئینی طور پر واضح کر دی گئی ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے نومبر 2022 میں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا، جس کی مدت 3 برس تھی۔ ترمیم کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت بڑھا کر 5 برس کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:’فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مدت ملازمت کا آغاز ہوگا‘
آرمی چیف کے عہدے کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کی مدت 5 برس ہوگی اور یہ مدت نوٹیفیکیشن کے اجرا سے شروع ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نومبر 2030 تک چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز رہیں گے، جبکہ ان کا فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں