پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
وفاقی وزیرِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امیگریشن سسٹم، مسافروں کی سہولت اور ایف آئی اے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر قائم تیز رفتار نظام کا معائنہ کیا، جس کے تحت مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو ان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے ساتھ منسلک کرکے جانچ کے عمل کو تیز اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ داخلہ کا ایئرپورٹ کا اچانک دورہ: امیگریشن کارکردگی کا جائزہ، ویزا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید سسٹم نے امیگریشن کے وقت اور سہولت میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔
وزیر داخلہ نے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا
محسن نقوی نے بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافروں کے کاؤنٹرز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لیا۔
مسافروں نے بتایا کہ امیگریشن کا عمل انتہائی تیزی سے، محض 2 منٹ میں مکمل ہو رہا ہے، جو پہلے کے مقابلے میں واضح بہتری ہے۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی جدید تنظیم نو کا فیصلہ، محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرلیا
مسافروں نے وزیر داخلہ سے گفتگو میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسلسل دوروں اور اقدامات کے باعث امیگریشن پروسیس پہلے سے زیادہ مؤثر اور عوام دوست ہو چکا ہے۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا ہے اور نہ ہی روکا جائے گا۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی واشنگٹن میں ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ملاقات
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نامکمل یا بوگس دستاویزات والے افراد کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے، وطن کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیگریشن ایئرپورٹ ایف آئی اے پاسپورٹس ٹریول ہسٹری شناختی کارڈز علی ضیا کاؤنٹرز لاہور محسن نقوی وزیر داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیگریشن ایئرپورٹ ایف ا ئی اے پاسپورٹس ٹریول ہسٹری شناختی کارڈز علی ضیا کاؤنٹرز لاہور محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن نظام کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور:وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے امیگریشن نظام، عملے کی کارکردگی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز کا معائنہ کیا اور مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس سے منسلک کرنے کے جدید نظام کا مشاہدہ بھی کیا۔ انہوں نے تیز رفتار امیگریشن سسٹم پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر علی ضیاء اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
اس دوران محسن نقوی بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بھی ملے اور ان سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیرداخلہ وطن واپس آنے والے مسافروں کے کاونٹرز پر بھی گئے جہاں انہوں نے امیگریشن کے کل وقت سے متعلق سوالات کیے۔
مسافروں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ امیگریشن کا عمل صرف دو منٹ میں مکمل ہو رہا ہے اور ایف آئی اے عملے کا برتاؤ بھی انتہائی پیشہ ورانہ ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے مسلسل دوروں سے ایئرپورٹس کے معاملات پہلے سے زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔
اس موقع پر محسن نقوی نے واضح کیا کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جا رہا اور نہ ہی آئندہ روکا جائے گا، تاہم نامکمل یا جعلی دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے والوں کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے، وطن کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیاء سمیت متعلقہ حکام بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔