وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، محسن نقوی نے مسافروں کے امیگریشن کےعمل کا جائزہ لیا، ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈ،پاسپورٹ سے منسلک کرنے نظام کا مشاہدہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تیز رفتار سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ٹیم کو سراہا، وزیر داخلہ نےبیرون ملک جانیوالے مسافروں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے مسافروں سے امیگریشن پراسیس بارے پوچھا۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
وزیر داخلہ نےوطن واپس آنیوالے مسافروں کے امیگریشن کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا، مسافروں سے امیگریشن پراسیس کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، مسافروں نے امیگریشن پراسیس پر اطمینان کا اظہار،عملے کی تعریف کی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ صرف 2 منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہوا ،آپ کے دوروں سے امیگریشن پراسیس بہتر ہوا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو روکا گیا نہ روکا جائیگا،نامکمل یا بوگس دستاویزات کے حامل مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
وطن کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیاء اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امیگریشن پراسیس محسن نقوی
پڑھیں:
اسلام آباد کے 3 میگا منصوبے جلد مکمل ہوں گے‘ وزیرداخلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-17
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کاجائزہ لیا ہے اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔وزیرِداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور،شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی گئی۔محسن نقوی نے پراجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، پراجیکٹس کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، منصوبے سے ٹریفک دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔