Jang News:
2025-12-01@22:42:16 GMT

بیرون ملک باتیں کرنے والوں کو جلد واپس لائیں گے، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

بیرون ملک باتیں کرنے والوں کو جلد واپس لائیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر اداروں میں مسائل کی باتیں کرنے والے سن لیں وہ بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں، انہیں لایا جا رہا ہے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔

محسن نقوی نے نے پریس کانفرنس میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ فیک نیوز پھیلا کر انہیں بیرون ملک تحفظ ملے گا تو یہ ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مقیم افغانوں کو تحفظ دیا جارہا ہے، قومی سلامتی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی بنا کر نہیں چل سکتا، وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کی ذمہ داری علاقہ ایس ایچ او کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایس ایچ او اپنے اپنے علاقوں میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کو نکالے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں، ہماری ساری توجہ ایک چیز پر ہے کہ غیرقانونی مقیم افغانوں کو واپس بھیجیں۔

محسن نقوی نے افغانستان کےنائب وزیر اعظم ملا برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ کی بات نہ کریں ہمیں سب معلوم ہے، افغانستان کے پاس ابھی بھی آپشن ہے کہ وہ دہشت گردوں کو لگام دے، ہمارے مطالبات کا جواب دیں۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محسن نقوی بیرون ملک

پڑھیں:

افغانیوں کو وارننگ دے رہے ہیں خود واپس چلے جائیں، محسن نقوی

لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب تک 11 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اگلے ہفتے سے ایس ایچ اوز سطح پر ڈیوٹی لگا رہے ہیں کہ افغان باشندوں کو تلاش کریں، خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کیساتھ تعاون کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں جعلی چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کوجعلی خبریں چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ہاں آپ کے پاس ثبوت ہے تو بلاجھجھک خبریں چلا سکتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ جعلی خبریں چلانے والے صحافی نہیں ہیں، صحافی کو خبریت کا علم ہوتا ہے، وہ خبر کے لوازمات کو ملحوظ رکھ کر خبر چلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر کسی کو رعایت نہیں دیں گے نہ کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر حملے میں افغان شہری ملوث نکلے ہیں، جبکہ شمالی وزیر، ڈی جی خان سمیت جہاں جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، ان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کسی صورت قبول نہیں، جو افغانستان سے پاکستان آئے گا، اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب تک 11 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اگلے ہفتے سے ایس ایچ اوز سطح پر ڈیوٹی لگا رہے ہیں کہ افغان باشندوں کو تلاش کریں، خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کیساتھ تعاون کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وارننگ دے رہے ہیں کہ یہاں رہ جانے والے افغان باشندے خود واپس چلے جائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اپنے پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو صحیح نوکری پر بیرون ملک جا رہا ہے وہ بالکل جائے، اس کو نہیں روکا جائے گا۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص ڈرائیونگ کے شعبے میں سعودی عرب جا رہا تھا، جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں تھا اور اسے گاڑی چلانا بھی نہیں آتی تھی۔ ہمیں اپنے سسٹم کو بھی درست کرنا ہوگا۔
 

متعلقہ مضامین

  • افغان ہمارے مہمان نہیں، واپس جائیں، مزیددھماکے برداشت نہیں: محسن نقوی
  • غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی، فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی
  • افغان باشندوں کو خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے، محسن نقوی
  • افغانیوں کو وارننگ دے رہے ہیں خود واپس چلے جائیں، محسن نقوی
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات
  • اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان
  • وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
  • جن مسافروں کے پاس مستند اور مکمل سفری دستاویزات ہوں، انہیں بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جانا چاہیے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • ملازمت کا جھانسا دے کر بیرون ملک بھجوانے والوں سے رعایت نہیں ہوگی: محسن نقوی