چین نے خلا میں پھنسے ہوئے تین خلا بازوں کی واپسی کیلیے بغیر عملے والا مشن روانہ کیا جو مدار میں پہنچنے کے بعد اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ جڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر چین کے تین خلا باز ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ ژانگ پھنسے ہوئے ہیں جن کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں مل رہا تھا تو چین نے واپسی کیلیے بغیر عملے والا مشن شینزو-22 فوری طور پر روانہ کیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق لانگ مارچ-2 ایف راکٹ نے منگل کو مقامی وقت دوپہر کے بعد جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ اُڑان بھری اور دوپہر تین بجے کے وقت یہ اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے جڑ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے شینزو-22 کو اصل منصوبے کے مطابق 2026 میں انسانی مشن کے طور پر لانچ  کرنا تھا تاہم موجودہ صورتحال کیوجہ سے اب اس مشن کو بغیر عملے کے ہنگامی متبادل جہاز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔

چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر پھنسے ہوئے خلا باز ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ ژانگ معمول کے مطابق سرگرمیوں میں مصروف ہیں، وقت مکمل ہونے کے باوجود وہ ایک نقصان کی وجہ سے زمین پر واپس آنے والی گاڑی سے محروم ہیں۔

چین کے 3 خلا باز اپریل میں 6 ماہ کے مشن پر گئے اور پھر وہ شینزو-21 استعمال کرکے واپس آگئے تھے، جس کے بعد اسٹیشن پر موجود دوسرے عملے کو واپس آنا تھا تاہم ہنگامی صورت حال کے باعث اُن کی واپسی ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق شینزو-22 خلا میں پہنچنے کے بعد اسٹیشن سے جڑگیا جس کے بعد اب خلا بازوں کی واپسی ممکن ہوگی

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کی واپسی خلا میں کے بعد

پڑھیں:

طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں, ان پر اعتمادکرنابےسورہے، وزیردفاع

سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں۔  طالبان مفاد پرستوں کا گروہ ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا اور ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز انتہائی ڈسلپنڈ ہیں۔  طالبان کا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہے۔  ہمیں طالبان سے اچھائی کی امید نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کے کس مذہب و معاشرے میں ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی سرزمین پر رہے ہوں اور وہاں خونریزی کریں، آگ لگائیں،  طالبان کونسی شریعت کو ماننے والے ہیں؟  یہ کس شریعت کی بات کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  کا پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانےکا حکم

وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو، خطے میں امن ہوگا تو سب ہی اس کے بینیفشری ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ طالبان ایک مفاد پرستوں کا گروہ ہے، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا ، ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے، طالبان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ  اپنے ملک و قوم کو برباد کررہےہیں۔

اس کےعلاوہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان کو تاجر کیلئے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ہے تو ضرور کرے، افغانستان اگر بھارت کےساتھ تعلقات رکھنا چاہتاہے تو ضرور رکھے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر بوئنگ 777 سنگین حادثہ سےبچ گیا

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں, ان پر اعتمادکرنابےسورہے، وزیردفاع
  • ہمیں افغان طالبان سے اب کوئی امید نہیں، خواجہ آصف
  • تائیوان کی چین کے پاس واپسی جنگ کے بعدکے بین الاقوامی نظام کا اہم حصہ ہے، چینی صدرکی ٹرمپ سے گفتگو
  • ایران ‘ پاکستان سے 1 روز میں 12 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی
  • مرحوم سراج درانی کی صاحبزادی کا پاکستان واپسی کیلیے عدالت سے رجوع
  • ایران اور پاکستان سے مہاجرین کی ایک ہی دن میں بڑی تعداد افغانستان واپس
  • ایران و پاکستان سے ایک دن میں 12 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی
  • لاہور:تین روزہ اجتماع عام کے اختتام کے بعد شرکاء گھروں کو لوٹنے کیلیے ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار