Jasarat News:
2025-11-25@23:15:46 GMT

غزہ میں شدید بارشوں سے سیلاب، ہزاروں بے گھر فلسطینی متاثر

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رام اللہ : غزہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے ہزاروں فلسطینیوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور سخت سردی کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 20 لاکھ کی آبادی والے غزہ میں اکثریت لوگ پہلے ہی اسرائیلی حملوں کے دوران بے گھر ہو کر عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے،  اکتوبر کے وسط کے بعد سے جنگ بندی برقرار ہے، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔

غزہ کے شہری ام احمد عوضہ نے کہا کہ ان کے خیمے اور ترپال دونوں خراب ہو چکے ہیں اور سردیوں کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی سیلاب نے حالات مزید مشکل بنا دیے ہیں۔

 فلسطینی این جی اوز نیٹ ورک کے سربراہ امجد الشوا نے بتایا کہ تقریباً 15 لاکھ بے گھر افراد کے لیے کم از کم 3 لاکھ نئے خیموں کی فوری ضرورت ہے، پچھلے ہفتے شدید بارشوں کے دوران ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح 40 سے 50 سینٹی میٹر بلند ہونے کی وجہ سے کئی خیمے مکمل طور پر بہہ گئے جبکہ ایک فیلڈ ہسپتال بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسرائیل کی جانب سے محدود ٹرکوں کے داخلے اور بعض ضروری اشیا کی پابندیوں کی وجہ سے امدادی کام متاثر ہو رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی نمازِ جنازہ بیروت میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق ایک روز قبل بیروت کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری میں پانچ افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

ایران نے حزب اللہ کے ملٹری چیف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے ضامن ممالک اس صورتِ حال کے براہِ راست ذمہ دار ہیں اور اسرائیل کی منظم جارحیت روکنے کے لیے ٹھوس اقدام ضروری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ممکنہ ردِ عمل پر غور کر رہی ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی شمالی محاذ پر سیکیورٹی الرٹ مزید سخت کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • شہدادپور، خسرہ روکنے کیلیے کامیاب مہم، ہزاروں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگے
  • تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،9 صوبے زیرِ آب، 19 ہلاکتیں
  • اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
  • ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
  • محکمہ موسمیات گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش گوئی کردی
  • ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر
  • اسرائیلی جیل میں احمد سعدات کی زندگی کو خطرہ، فلسطینی تنظیموں کا عالمی مداخلت کا مطالبہ
  • پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
  • غزہ میں صیہونی وحشیانہ حملے جاری، 24 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی متاثر