ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-01-7
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، وہ اگلے سال اپریل میں بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو بھی اگلے سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ امریکی صدر اور چین کی وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ نے تجارت، روس اور یوکرین جنگ، فینٹینیل اور تائیوان سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
26اور27نومبر کوعام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری ونجی ادارے بند رہیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسقط: عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے دو روزہ سرکاری تعطیلات مقرر کر دی ہیں۔تعطیلات قومی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہیں، اس دوران دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
عمانی نیوز ایجنسی (ONA) کے مطابق قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ معمول کا کام اتوار، 30 نومبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔عمان پہلی بار 2025 میں قومی دن دو روز تک منائے گا،یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔
اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا،تاہم نئی تاریخوں کے نفاذ سے شہریوں اور مقیم افراد کو زیادہ وقت ملے گا تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہوں، ملک کی تاریخ، ثقافت اور یکجہتی کا جشن منائیں اور ترقیاتی کامیابیوں پر فخر کر سکیں۔