برازیل : سپریم کورٹ کا سابق صدر کے خلاف فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائر بولسونارو کی جیل منتقلی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ بولسونارو کو ہفتے کے روز اس الزام میں حراست میں لیا گیا تھا کہ انہوں نے نگرانی کے لیے لگائے گئے الیکٹرانک اینکل مانیٹر کو سولڈرنگ آئرن کی مدد سے خراب کرنے کی کوشش کی۔ سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی مورائس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جائر بولسونارو نے جان بوجھ کر اور شعوری طور پر الیکٹرانک مانیٹرنگ ڈیوائس کی خلاف ورزی کی۔ عدالت کے 3ججوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :