data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-01-5
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اسلامی تنظیم اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کا عمل شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ
نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیے جس میں بعد وفاقی تحقیقاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم برادر ہڈ (اخوان المسلمون ) کے کچھ دھڑوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے باضابطہ عمل کا آغاز کریں۔اس حکم نامے میں خاص طور پر اخوان المسلمون کی لبنان، اردن اور مصر کی شاخوں کا نام لیا گیا ہے۔ یہ اقدام امریکی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اخوان المسلمون

پڑھیں:

ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 میں سے 5 جنگوں کو براہ راست ٹیرف کے ذریعے روکا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے سبب یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولتمند، طاقتور اور معزز دور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان
  • رومانیہ نے مشکوک ڈرون کی اطلاع پر لڑاکا طیارے روانہ کردیے
  • معروف اسلامی تنظیم دہشت گرد قرار؛ صدر ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیئے
  • ٹرمپ نے مسلم برادر ہُڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا عمل شروع کردیا
  • چینی صدر شی جن پنگ، امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ
  • امریکا نے میانمار کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کر دیا
  • چینی صدر ژی جن پنگ کا امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر رابطہ
  • وینزویلا پر پروپیگنڈا ’لیف لٹ‘ گرانے پر غور، امریکا کی نئی حکمتِ عملی منظرِ عام پر
  • ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ