2026-06-02@20:59:10 GMT
تلاش کی گنتی: 3629

«تھے اور»:

    ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین تین بڑے شہروں ایران، قم اور مشہد میں نماز جنازہ کے بعد مشہد میں امام رضا کے مزار میں ہوگی، جس کے لیے حکام کی جانب سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے سماجی و ثقافتی امور کے نائب محمد امین توکلی زادہ نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی تدفین کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور صرف دارالحکومت تہران میں ڈیڑھ سےدو کروڑ (15 سے 20 ملین) لوگوں کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے انتہائی استکبار مخالف رہنما، امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر...
    امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی ’جوہری پروگرام (Irani atomic programme)کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔‘ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بظاہر تیزی سے سرگرم بھی ہو رہے ہیں۔ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں اس بات کے آثار ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کو 20 مارچ کے بعد...
    اسلام ٹائمز: یہ محض ایک جنازہ نہ تھا بلکہ ایک عہد کی رخصتی کا منظر تھا۔ ایک ایسا لمحہ جس میں کروڑوں دل ایک ساتھ دھڑک رہے تھے، ایک ساتھ رو رہے تھے اور ایک ساتھ اپنے قائد کو الوداع کہہ رہے تھے۔ تاریخ نے شاید ہی کبھی ایسا دردناک اور پُرہجوم منظر دیکھا ہو، جہاں عقیدت، محبت، اشک اور جدائی سب ایک ہی منظر میں سمٹ آئے ہوں۔ یوں امام خمینی مٹی کی آغوش میں اتر گئے، مگر ان کی یاد، ان کا پیغام اور ان کا اثر لاکھوں دلوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہوگیا۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی 3 جون 1989ء (13 خرداد 1368 ہجری شمسی) کی شام جب امام خمینیؒ کی رحلت کی خبر آہستہ...
    ایس ایس پی سٹی ٹریفک اعجاز شیخ سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ گل پلازہ کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے۔ ایس ایس پی ٹریفک اعجاز شیخ نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے حوالے سے بنے کمیشن کو بیان میں بتایا کہ ہم نے بچوں کو بلایا اور بیانات لیے، انہوں نے بتایا وہ ماچس سے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی۔ ایس ایس پی سٹی ٹریفکؤ نے بتایا کہ جب وہاں پہنچا تو دیکھامین روڈ والی سائیڈ پر آگ بڑی شدت سے لگی ہوئی تھی، آگ کے بارے میں بتایا گیا کہ آگ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، ڈی سی آفس والی سائیڈ سے آگ زیادہ نہیں تھی لوگ وہاں سے سامان نکال رہے تھے۔ انہوں نے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ہم نوالہ ہم پیالہ رہے ہیں، وسائل، اختیارات اور اداروں پر بھی قبضہ ہے، ایس بی سی اے بنایا گیا تو یہی لوگ شامل تھے، کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو جب بند کیا گیا تو ایم کیو ایم کے وزیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس بار شہر میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے، گل پلازا کے بعد متعدد واقعات ہوئے، حکومت کی نا اہلی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحۂ گل پلازا کو 1 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا، تعین نہیں کیا گیا کہ اس میں کتنے لوگ جاں...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ، دارابن میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد گنڈاپور گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور امن و امان کو خراب کرنے کے لیے مشہور تھے۔ مزید پڑھیں: خاران میں بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے حملے ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی روزانہ جاری انٹیلی جنس آپریشنز کا حصہ تھی جس کا مقصد علاقے میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔ فورسز نے بروقت اور درست معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کو گھیر کر نشانہ بنایا، جس سے مزید حملوں کا خطرہ ختم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کے روبرو ایس ایس پی ٹریفک اعجاز شیخ پیش ہوئے اور واقعے سے متعلق تفصیلی بیان ریکارڈ کرایا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دو بچے ماچس سے کھیل رہے تھے جس کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔ بچوں کو بلا کر ان کے بیانات قلمبند کیے گئے جو انکوائری کا حصہ ہیں۔اعجاز شیخ کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو مین روڈ کی جانب آگ شدت اختیار کر چکی تھی جبکہ ڈی سی آفس والی سمت پر آگ نسبتاً کم تھی اور لوگ سامان نکال رہے تھے۔پولیس نے 3 اطراف سے نفری تعینات کر کے لوگوں...
    لائل پور‘ ایک حد درجہ منظم شہر تھا۔ پچھلی صدی کی بات کر رہا ہوں۔ ساٹھ کی دہائی کی۔ اس کا بہترین اسکول ڈویژنل پبلک اسکول تھا۔ اس وقت کی صوبائی حکومت کا فیصلہ تھا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بہترین اور جدید تعلیمی ادارے کھولے جائیں ‘ جواپنی جگہ بے مثال ہوں۔ لائل پور اس وقت صرف ضلع تھا، سرگودھا ڈویژن کا حصہ تھا، کمشنر سرگودھا میں بیٹھتا تھا۔ اس فرشتہ سیرت کمشنر کا نام یاد نہیں رہا، جس نے اس اسکول کو شروع کرنے کے لیے رات دن محنت کی تھی۔ آپ بیوروکریسی کو لاکھ برا بھلا کہیں مگر پاکستان کے ابتدائی دور کے سرکاری افسران حد درجہ محنتی اور دانشور تھے۔ جیسے یاد گار پاکستان کا...
    ' فاروق صاحب!خیریت تو ہے؟' یہ ارشد خرم تھے۔ 'تکبیر'کی کاپی پیسٹ کرتے کرتے انھوں نے نظر اٹھا کر میری طرف دیکھا اور فکر مندی سے سوال کیا۔ کاپی اخبار کی ہو یا ہفت روزے کی، اس کا بھیجنا چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ مرحوم و مغفور خالد ایم اسحاق ایڈووکیٹ اسے درد زہ سے تشبیہ دیا کرتے تھے۔ ' تکبیر' کا دفتر اس وقت اسی کیفیت سے دوچار تھا اور کاپی انچارج کی حیثیت سے معاملات میرے ہاتھ میں تھے۔ عین اس وقت جب تقریباً نصف کام باقی تھا، یوں محسوس ہوا جیسے میرا چہرہ اور کان تپ اٹھے ہوں۔ ایسی کیفیت بخار میں ہوتی ہے لیکن یہ بخار نہیں تھا۔ ارشد خرم نے فٹا( اسکیل)ایک طرف رکھا، قلم...
    لاہور: پونچھ ہاؤس یہ ایک تاریخی عمارت ہے جو ملتان روڈ، لاہور پر واقع ہے۔ برطانوی دور میں ریاستِ پونچھ (جموں و کشمیر) کے مہاراجا/راجا کی لاہور میں رہائش اور سرکاری قیام کے لیے تعمیر کی گئی۔ تقسیمِ ہند کے بعد یہ عمارت حکومتی تحویل میں آگئی اور مختلف ادوار میں سرکاری رہائش، گیسٹ ہاؤس اور دفاتر کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔ طرزِتعمیر نوآبادیاتی (Colonial) ہے، جس میں کشادہ برآمدے، اونچی چھتیں اور وسیع لان شامل ہیں۔ تاریخی اعتبار سے یہ مال روڈ کی اُن عمارتوں میں شمار ہوتی ہے جو برصغیر کی ریاستی سیاست اور برطانوی دور کی یاد دلاتی ہیں۔ پونچھ ہاؤس اور بھگت سنگھ کا تعلق براہِ راست رہائشی یا خاندانی نہیں تھا، بلکہ...
    پاک فوج کے بہادر افسر، لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز تنولی کی آج ٹھاکرہ اسٹیڈیم، مانسہرہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ وہ وطن کی خدمت کے دوران دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک لیفٹیننٹ کرنل گل فراز خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران محاذ پر موجود تھے۔ دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا جس میں وہ اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ شہید افسر اپنی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور محاذ پر مؤثر قیادت کے باعث ساتھیوں میں بے حد قابلِ...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو اینٹی نار کوٹکس فورس کی طرف سے گرفتار کیاگیا تھا اور دعویٰ کیاگیا تھا کہ ان کی گاڑی سے منشیات ملی ہیں ، اس سلسلے میں اس وقت کے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ہونیوالی گفتگو  رانا ثنا اللہ نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر دنیا کو بتادی۔  سینئر صحافی طلعت حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایاکہ کیس کے بعد پارلیمنٹ میں ہونیوالی ایک بریفنگ میں جنر ل باجوہ بطور چیف آئے تھے، فیض حمید نے بطور ڈی جی آئی بریفنگ دی تھی ،ان کیمرہ بریفنگ میں تمام پارٹیز کے چھ، سات ، سات...
    بارہ مولا میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو 2 دہائیاں گزرنے کے باوجود شہدا کو انصاف نہ مل سکا۔ 22 فروری 2006 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے گاؤں ڈوڈی پورا میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 کم عمر نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حفاظت کے نام پر مقامی آبادی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری واقعے کے وقت چند نوجوان کھلے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 لڑکے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوئے۔...
    اگلے روز نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں معروف تجزیہ کار،  کالم نگار جناب محمد صغیر احمد قمر ڈھاکہ سے واپسی پر وہاں گزرے روز و شب کا احوال سنا رہے تھے، تب مرحوم فیض احمد فیض کی وہ حسرت یاد آئی جس کا اظہار انھوں نے 1974 میں ڈھاکہ سے واپسی کے سفر میں کیا تھا: ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد اور کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد جناب صغیر قمر جو کچھ بیان کر رہے تھے، سن کر  مرحوم شاعر کو بے ساختہ نوید سنانے کو جی چاہا کہ اب ہم پھر آشنا بن...
    لاہور (نیٹ نیوز) معروف شاعر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کرگئے۔ سید سلمان گیلانی طو طویل عرصے سے علیل تھے۔معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسولﷺ  اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔ سید سلمان گیلانی 1951ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور زندگی بھر ادب، مذہب اور سماجی مسائل پر اپنا قلم استعمال کرتے رہے۔ ان کی کتاب "میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی" بھی کافی مقبول رہی، جس میں ان کی یادداشتیں اور واقعات شامل ہیں۔...
    معروف شاعر اور فکشن نگار سید کاشف رضا نے ایک فیس بک پوسٹ میں نامور صحافی اور ادیب شفیع عقیل کو یاد کیا تو ساتھ ہی ان کے علمی و ادبی کام کے ایک ایسے پہلو کا ذکر بھی کیا جو اردو لکھنے والوں میں شفیع عقیل کی ایک طرح کی انفرادیت رہی۔ شفیع عقیل ان گنے چنے لکھاریوں میں شامل تھے جنہوں نے اردو میں مصوروں اور مصوری پر جم کر لکھا اور ان موضوعات پر ان کی کتابیں بھی شائع ہوئیں۔ ان سے مصوروں کے ادب اور ادیبوں سے گہرے سمبندھ کا صحیح معنوں میں اندازہ ہوتا ہے۔ ایک زمانے میں ادیبوں اور مصوروں میں گاڑھی چھنتی تھی لیکن اب ان میں پہلے سا ربط ضبط نہیں رہا۔...
    جانے والے چلے جاتے ہیں اور پیچھے اپنی یادیں چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسے ہی تھے مصطفی لاکھانی! ہمارے ہائی کورٹ بارکے سابق صدر مصطفیٰ لاکھانی، مورخہ 14 مئی کو انتقال ہوا۔ ان کی عمر لگ بھگ اٹھاسی برس تھی۔ ستر برس کی عمر تک یہ ہائی کورٹ کی سیڑھیوں سے اترتے اور چڑھتے رہے۔ انھوں نے کئی ادوار دیکھے، وہ تمام زمانے دیکھے جب کراچی پاکستان کا کیپٹل سٹی تھا، عدالتیں دیکھیں، جج دیکھے، وکلا اور آمریتیں دیکھیں اور جمہوریتیں بھی دیکھیں۔ فاطمہ جناح کو دیکھا، جب ایم آر ڈی کی تحریک کا آغاز ہوا تو وہ کراچی ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری تھے اور عبد الحفیظ لاکھو صدر تھے، جب لا کھو صاحب جیل چلے گئے تو بارکی تمام...
    فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار مبینہ دہشت گرد خاتون کے معاملے پیشرفت ہوئی ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کے مطابق مبینہ خود کش حملہ آور خاتون وزیر ستان کی رہائشی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ خودکش خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کی جارہی تھی، جس سے مقامی اور سرحد پار فتنہ خوارج ہینڈلرز کے درمیان رابطے بھی تھے۔حکام کے مطابق خاتون نے اعترافی بیان میں بتایا کہ خودکش حملے کےلیے سامان اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارخاتون سے پستول، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اورحملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا تھا۔
    معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ممتاز نام سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے۔ وہ اردو ادب میں اپنے منفرد اسلوب، برجستہ مزاح اور ختمِ نبوت سے وابستگی کے باعث نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات سے ادبی اور مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے۔ ابتدائی زندگی اور خاندانی پس منظر سید سلمان گیلانی 1951 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ تحریکِ ختمِ نبوت کے معروف رہنما سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے۔ دینی ماحول میں پرورش پانے کے باعث ان کی شخصیت میں مذہبی وابستگی اور عشقِ رسولؐ نمایاں تھا، جو بعد ازاں ان کی شاعری کا بنیادی حوالہ بن گیا۔ ادبی خدمات اور اسلوب سلمان گیلانی نے نعتیہ شاعری، مزاحیہ کلام اور...
    اسلام ٹائمز: امریکہ کے بعد اگر دنیا میں کسی ملک نے سب سے زیادہ مظالم ڈھائے ہیں تو وہ اسرائیل ہے۔ غزہ میں بچوں، عورتوں، اسپتالوں، خیمہ بستیوں اور حتیٰ کہ میڈیا سینٹرز تک کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل چھ عرب ممالک کے ساتھ جنگ کر چکا ہے اور اب فلسطین، لبنان، شام اور حال ہی میں ایران میں مختلف تنصیبات پر حملے کر چکا ہے۔ ان حملوں میں جیلوں، تعلیمی اداروں، گھریلو مقامات، حتیٰ کہ ہسپتال اور خیمہ بستیاں بھی محفوظ نہیں رہے۔ اگر دنیا اسرائیل اور امریکہ کی اس جارحیت پر خاموش رہی تو یہ دونوں ممالک دنیا میں کسی ملک کو پُرامن نہیں رہنے دیں گے۔ تحریر: محمد بشیر دولتی  دوسری جنگ عظیم کا زمانہ تھا۔...
      لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ممتاز نام سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ 74 برس کے تھے اور کچھ عرصے سے شیخ زید اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ سید سلمان گیلانی کو مذہبی اور ادبی حلقوں میں خاص مقام حاصل تھا۔ وہ ختمِ نبوت کے پرجوش حامی اور تحریک ختمِ نبوت کے معروف رہنما سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور سماجی موضوعات پر منفرد انداز میں شاعری کی۔ سلمان گیلانی اپنی برجستہ مزاحیہ شاعری اور طنزیہ کلام کی بدولت مشاعروں کی جان سمجھے جاتے تھے۔ ان کا اندازِ بیان شائستگی اور شگفتگی کا حسین...
    سٹی 42: معروف شاعر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کرگئے  سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔۔وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔ ان کی شاعری محفلوں کو چار چاند لگاتی تھی، خاص طور پر نعت اور طنزیہ کلام میں ان کا منفرد انداز تھا۔ اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے انہیں "شاعرِ ختمِ نبوت" اور "قائد جمعیت کے رفیق خاص" کہا جا...
    راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک سرکاری اہلکار جاں بحق ہو گیا، جبکہ موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول محمد ادیب کے بھائی محمد حسین کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ محمد ادیب، جو سرکاری ملازم تھے، چھٹی کے بعد گھر آ رہے تھے۔ بھائی نے فون کر کے کہا کہ وہ چکری انٹرچینج پہنچ رہے ہیں اور موٹرسائیکل پر لینے کے لیے آنے کا کہا۔ ایف آئی آر کے مطابق جب بھائی چکری اڈے پر پہنچے تو ان کے ساتھ...
    ریاض احمدچودھری سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین 18سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں اورلواحقین کے غم آج بھی تازہ ہیں۔ 18 فروری 2007ء کو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ٹرین کو نشانہ بناکر 68 بے گناہ افراد کو قتل کردیا تھا جن میں سے اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔بھارت نے اس دلخراش سانحے کی ذمہ داری پاکستانی تنظیموں پر ڈال دی تھی ، تاہم واقعے کے بعد راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے کارکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔تحقیقات کے دوران آر ایس ایس کے غنڈوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سانحہ کا ذمہ دار ثابت کیا گیا۔فروری 2007ء کو لاہور اور دہلی کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس...
    اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے انسدادِ رابری و ڈکیتی یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ سمیت تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز اور طلائی زیورات شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو نجی کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے تھے اور بوگس موبائل سمز کے ذریعے شہریوں کو کال کرکے گھر کے باہر بلاتے تھے۔ بعد ازاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اترپردیش(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس سے سینئر امپائر مانک گپتا جان سے چلے گئے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانک گپتا کانپور کرکٹ سرکٹ میں ایک ممتاز امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ تھے۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ اترپردیش کے اناؤ کے سپرو اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، جس سے کھلاڑی اور امپائرز متاثر ہوئے تاہم سینئر امپائر مانک گپتا شہد کی مکھیوں کے حملے سے ہلاک ہوگئے۔آنجہانی امپائر مانک کے بھائی امیت کمار گپتا نے اے این آئی کو بتایا کہ میچ ختم کرنے کے بعد مانک ڈرنکس بریک...
      امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نافذ کیے گئے ٹیرف اقدامات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ اقدامات وفاقی قانون اور تجارتی اصولوں کے منافی تھے اور امریکی معیشت اور صارفین پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہے تھے۔ اس فیصلے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی تجارتی تعلقات میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ سابقہ انتظامیہ کی جانب سے درآمدات پر عائد کیے گئے ٹیرفز قانونی حدود سے تجاوز کرتے تھے۔ عدالت کے مطابق یہ اقدامات کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کیے گئے اور امریکی آئین کے تجارتی ضوابط کے خلاف تھے۔ اثرات برآمدات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست اترپردیش کے اناؤ میں کرکٹ کے میدان میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ کھیل کی دنیا کو ہلا کر رکھ گیا، جہاں اسٹیڈیم میں شہد کی مکھیوں کے اچانک حملے کے دوران سینئر امپائر مانک گپتا جان بحق ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانک گپتا کانپور کرکٹ سرکٹ کے ایک ممتاز اور تجربہ کار امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ وابستگی رکھتے تھے، حادثہ اترپردیش کے سپرو اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا، جب اچانک شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور امپائرز پر حملہ کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حملے کے دوران کئی افراد خوف زدہ ہو کر بھاگنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کمسن لڑکیوں سے جنسی استحصال کے الزامات میں گرفتار اور بعد ازاں ہلاک ہونے والے امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی دستاویزات میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہیں امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی عمارت خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔یہ دعویٰ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز میں سامنے آیا ہے جس نے سیاسی و سیکیورٹی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔دستاویز کے مطابق مذکورہ عمارت کی فروخت کے لیے 116 ملین ڈالر قیمت تجویز کی گئی تھی۔ اگر یہ معاملہ طے پا جاتا تو ایپسٹین ایک اہم سرکاری عمارت کے ممکنہ خریدار بن سکتے تھے، جس پر...
    سینئر بھارتی فلم ساز ایم ایم بیگ اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ وہ معروف چائلڈ آرٹسٹ بیبی گڈو کے والد تھے اور متعدد ہندی فلموں سے وابستہ رہے۔ ان کے پبلسِسٹ حنیف زویری کے مطابق ایم ایم بیگ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ چار سے پانچ روز تک گھر سے باہر نہ نکلنے اور مکان سے بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دروازہ کھول کر اندر سے ان کی لاش برآمد کی اور اہلِ خانہ کو مطلع کیا۔ بعد ازاں میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان کی عمر ستر برس سے زائد تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: 2 مہینے میں 33 الیکشن اہلکاروں کی خودکشیاں اور اموات،...
    ’یہ 20 فروری 1994 بمطابق 9 رمضان المبارک 1414 ہجری کا واقعہ ہے اور یہ محترمہ بے نظیر صاحبہ کے دوسرے دور حکومت کا زمانہ تھا جبکہ 3 افغانی دہشتگرد پشاور ماڈل اسکول کی ایک بس کو اغوا کرکے اُسے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے تک لے آئے۔ بس میں 70 بچے اور 7 ٹیچر تھے۔ حکومت پاکستان کے لیے یہ ایک بہت ہی نازک مرحلہ تھا۔ دہشتگردوں کے پاس لوڈڈ پسٹل تھے اور وہ اپنے مطالبات کی خاطر کچھ بھی کرسکتے تھے۔ حکومت کے کارندوں کو اُن کے ساتھ بات چیت کرنے میں بڑی دقت پیش آ رہی تھی اس لیے کہ وہ فارسی بولتے تھے اور ہمارے اہلکار کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے انھیں مصروف...
    غیر منقسم برصغیر میں فلمیں تفریح کا واحد ذریعہ تھیں، اس وقت پنجابی فلموں اور اردو ادب کا مرکز لاہور تھا، جب کہ اردو اور ہندی فلموں کا مرکز بمبئی (ممبئی) تھا، جب بلیک اینڈ وائٹ فلموں کا دور تھا، سوہنی مہینوال پہلی پنجابی فلم تھی جس کا میوزک ماسٹر غلام حیدر نے دیا تھا، ابتدا میں بہت بڑے بڑے نام فلمی دنیا میں سامنے آئے جنھوں نے فلموں کو ایسے ایسے موضوعات دیے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ان ابتدائی موسیقاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسر اور لکھاریوں کی ایک کہکشاں ہے جو کوندتی نظر آتی ہے۔ اس دور میں نتن بوس، دیویکا رانی، ستارہ دیوی، کے آصف، ڈائریکٹر محبوب، تارا چندر بھاٹیہ، طلعت محمود، راج کمار، ایس ایس واسن...
    گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، میڈیکل لیگل آفیسر اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا سمیت دیگر کو سوالنامے دیتے ہوئے جوابات اور اہم ریکارڈ طلب کرلیے۔ سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع ہوا تو صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن تنویر پاستا کمیشن اجلاس میں غیر حاضر تھے۔ جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر کہاں ہیں؟ باہر آواز لگوائیں تنویر پاستا کے لئے، انکے نوٹس نکلوائیں۔ کمیشن نے سینیئر ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی سید عدنان حیدر زیدی کو روسٹرم پر بلایا اور پلاٹ کی قانونی حیثیت سمیت لیز سے متعلق سوالات کیے۔ جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ گل پلازہ...
    قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں سچ بولنے کی سزا دی جاتی ہے تو ان پر لائف ٹائم پابندی لگا دی جائے لیکن وہ سچ کہنا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی غیر معیاری رہائش، ’ذمہ داروں کو لازمی سزا ملنی چاہیے‘ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کپتان عماد بٹ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل کے کمرے تک بک نہیں کیے گئے انہیں پورا دن مختلف مقامات پر گھمایا جاتا رہا اور بعد ازاں کسی کے گھر میں کرائے پر کمرے لیے گئے جہاں...
    بی ایف اے کا کہنا ہے کہ جعلی مشروبات پشاور سے بلٹی سسٹم کے ذریعے کوئٹہ منتقل کئے جا رہے تھے۔ ذمہ دار عناصر تک پہنچنے کیلئے تحقیقات وسیع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے روح افزا اور جام شیریں کی جعلی مشروبات کو بڑی مقدار میں ضبط کر لیا ہے۔ یہ کارروائی سیٹلائٹ ٹاؤن کے بریچ مارکیٹ اور اولڈ فروٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں ایک غیر قانونی ذخیرہ اور سپلائی یونٹ بے نقاب ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جعلی مشروبات پشاور سے بلٹی سسٹم کے ذریعے کوئٹہ منتقل کئے جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق سپلائی چین کے مرکزی ذرائع اور ذمہ دار عناصر تک پہنچنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے غصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔وائرل فوٹیج میں کپتان اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں سلمان علی آغا کو غصے میں بوتل زمین پر پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ہیڈ کوچ انہیں پُرسکون کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ کپتان اپنی وکٹ گنوانے کے بعد مایوس تھے اور کوچ ان سے اسی حوالے سے بات کر رہے تھے۔دوسری جانب سابق فاسٹ باؤلر باسط...
    بھارتی پنجاب میں ہونے والی ایک شادی میں ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔  بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ٹارن تاراں میں ہونے والی شادی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے دوران ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے۔  وائرل ویڈیو میں دلہا اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے دلہن پر نقد رقم کی بارش کی جارہی ہے۔  A video of a Punjabi wedding is being circulated, claiming that ₹8.5 crore was showered. However, Nishan Singh, owner of DJ Majha Block, clarified that only four lakhs of rupees were gathered, and all the notes were of ₹10 denomination....
    سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے معائنے کے دوران ان کی ایک شریان بند ہونے کی تشخیص کی، جس پر فوری طور پر اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔ کامیاب علاج کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے آرام کے لیے گھر بھیج دیا ہے۔ اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر قریبی رشتے دار بھی اسپتال میں موجود تھے اور ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر...
    یہ اس وقت کی بات ہے طالبان کی حکومت افغانستان پر قبضہ کرچکی تھی اور اس کے فوراً بعد انسانی بحران نے افغانستان میں جنم لیا تھا۔ جس کی کوریج کرنے ایدھی ویلفئیر کی ٹیم کے ساتھ افغانستان کا سفر شروع کیا تھا۔ اتفاق سے ان دنوں بھی ماہ فروری تھا۔ کابل کی سڑکوں پر پیدل چل رہے تھے کہ ایک گل فروش مارکیٹ سامنے آگئی۔ پہلی مرتبہ وہاں پر میں نے لڑکے لڑکیوں کو ایک ساتھ پھول خریدتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس پر تعجب بھی ہوا ہے کہ جیسا افغانستان کے بارے میں سننتے تھے یہ شاید اس کے برعکس ہے۔ لیکن شاید میں غلط تھا۔ کچھ ہی دیر میں تیز دوڑتی گاڑیاں اور اس میں موجود مسلح افراد...
    ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی نمیبیا کے میچ کے دوران کپتان ڈگ آؤٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور مائیک ہیسن کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں وہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے تلخ کلامی کرتے اور زمین پر بوتل پھینکتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان علی آغا اپنی وکٹ پر آؤٹ ہونے کے بعد جذباتی تھے، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس پورے واقعے کے دوران بابراعظم بھی کافی سنجیدہ نظر آئے اور وہ کوچ – کپتان کے درمیان ہونے والی بحث کو خاموشی سے سن رہے تھے۔ رپورٹ کے...
    ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے تفتان میں کسٹم ہاؤس کے قریب گیس سے بھرے باؤزر  میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں  آگ لگ گئی جس  میں 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران باؤزر میں دھماکا ہوا اور آگ کے بلند شعلوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، دھماکے سے 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد جائے وقوعہ پر فائربریگیڈ کی 2گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کے مطابق گیس باؤزر دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہونے سے...
    کراچی: شہر قائد میں گل پلازہ آتشزدگی کے دل دہلا دینے والے حقائق جوڈیشل کمیشن کے سامنے آرہے ہیں، جہاں جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں ریسکیو اداروں، فائر بریگیڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر کڑے سوالات اٹھائے گئے۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ گل پلازہ میں ایمرجنسی لائٹس نہیں تھیں، گراؤنڈ فلور پر راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، ٹریفک جام ہونے سے فائربریگیڈ کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہوا، اوپر جانے اور دوسری منزل سے اترنے کے راستے بند تھے۔  چیف فائرافسر نے بیان دیا کہ بجلی بند ہونا انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ تھی، اگر اعلان ہوتا کہ چوکیدار دروازے کھول دیں تو بہت سے...
    ریاست کے بیانیہ سے انحراف کرنے والے ہمیشہ مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ جب دنیا بھر میں بادشاہتیں قائم تھیں تو بادشاہ کے بیانیے کو قبول نہ کرنے والے افراد سخت سزا کے مستحق ہوتے تھے۔ عمومی طور پر ان افراد کو غدار قرار دے کر پھانسی پر لٹکا دیا جاتا تھا۔ بادشاہ بہت سے افراد کو زندان خانہ میں بھیج کر بھول جاتے تھے۔ ان میں سے کچھ لوگ زندان خانہ میں جان دے دیتے تھے یا برسوں قید رہتے تھے۔ مغل بادشاہوں نے اپنے آباؤ اجداد کی اس طرح پیروی نہیں کی کہ غداروں کے سروں کے مینار بنائے جائیں مگر سب سے سخت موت کی سزا کو برقرار رکھا۔ مغل بادشاہوں کے دشمن ان کے قریبی رشتے...
    بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا انتقال کرگئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کے انتقال کی خبر خود ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔  سنیل ملہوترا کا انتقال 14 فروری کو دہلی میں ہوا تھا اور اداکار سدھارتھ آخری رسومات ادا کرنے کے بعد اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ بھارتی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سنیل ملہوترا طویل عرصے سے علیل تھے اور لمبے عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ اداکار کے قریبی شخص نے بتایا ہے کہ سدھارتھ اپنے والد کے بے حد قریب تھے اور یہ نقصان نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ بھارتی...
    مذاکرات کے اختتام کے اعلان سے کچھ دیر پہلے زیلنسیکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے جو پہلے ہی آخری مرحلے تک پہنچ سکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنیوا میں یہ مذاکرات منگل کو رات دیر تک جاری رہے لیکن بدھ کو بات چیت صرف دو گھنٹے جاری رہی۔ اگرچہ امریکی نمائندے سٹیو ویٹکوف اس بات چیت کے حوالے سے کافی پرامید تھے تاہم روس اور یوکرین دونوں نے یہ اشارہ دیا کہ یہ مذاکرات مشکل رہے۔ روس اور یوکرین چار سال سے جاری اس...
    شہر قائد میں سپر ہائی وے پر قائم خادم حسین گوٹھ میں پانی کے ٹینک سے دو بچوں کی لاشیں ملیں جو بہن بھائی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کی شناخت بہن بھائی سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے اور دونوں بھائی بہن گھر پر اکیلے تھے۔ مزید پڑھیں کراچی؛ لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کرنے والے ڈکیت باپ بیٹا گرفتار کراچی؛ واٹر ٹینکر کی رکشے سے اترنے والی خاتون کو ٹکر، موقع پر جاں بحق کراچی؛ سپر ہائی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، تاہم سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے اور انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر ایک مخصوص مقام پر کارروائی کی گئی، جہاں موجود مسلح افراد نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے عناصر تخریبی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ آپریشن کے بعد جائے وقوع...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ نہ کبھی سہیل آفریدی کے پیچھے گئے ہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔  نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس دوران سہیل آفریدی اور دیگر افراد وہاں موجود تھے۔ انہوں نے روایت اور اقدار کے تحت سب سے مصافحہ کیا اور چائے و کھانے کی دعوت بھی دی تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا ظرف اتنا چھوٹا ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں اور...
    ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں قائدِ حزبِ اختلاف سے نہایت خوشگوار اور بامعنی ملاقات ہوئی جس میں باہمی احترام، علاقائی ہم آہنگی اور سماجی و معاشی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ایکس پہ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی نیک تمناؤں کے ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔احسن اقبال نے کہا کہ اس ملاقات نے ان کے طالبعلمی کے دنوں کی یاد تازہ کر دی جب وہ یوای ٹی...
    سرینگر(نیوز ڈیسک)کشمیر کے عظیم فرزند، معروف طبی ماہر اور انسانیت کے خدمت گزار ڈاکٹر فاروق عشائی کی شہادت کو آج 33 برس مکمل ہو گئے۔ 18 فروری 1993 کو ڈاکٹر فاروق عشائی کو بھارتی فوج کے اہلکاروں نے سرینگر میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہادت کے وقت ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ڈاکٹر فریدہ عشائی اور ان کی کمسن بیٹی بھی موجود تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹر فاروق عشائی کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، تاہم انہیں سرجری کے لیے لے جانے والی ایمبولینس کو بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے کئی گھنٹوں تک روکے رکھا۔ مسلسل خون بہنے اور بروقت علاج نہ ملنے کے باعث وہ موقع پر...
    اسلام ٹائمز: ایک ہی لمحے میں کتنے خواب بکھر گئے، کتنے گھر اُجڑ گئے، کتنی ماؤں کی گودیں خالی ہو گئیں۔ وہ بچے جو چند لمحے پہلے مسکرا رہے تھے، ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے۔ کئی ایسے گھر تھے جہاں شام کو دروازہ کھلنے کا انتظار کرنے والی آنکھیں ہمیشہ کے لیے منتظر رہ گئیں۔ شرپسند دشمنان اہل بیتؑ نے پانی کے ٹینکر میں ہلاکت خیز بارودی مواد بھر کر ہزارہ ٹاون میں واقع مقامی بازار سے متصل کرانی روڈ پر دھماکہ کر دیا۔ رپورٹ: سید عدیل عباس صوبہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے مملکت پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا، بلوچستان پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے کہ...
    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، ہم نومبر 2024 میں عمران خان کا سنگجانی پر رکنے کا حکم نہ مان کر تباہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے فائنل ملاقات میں میرے ساتھ بیرسٹر گوہر بھی تھے، میں نے جب ان سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ مزید پڑھیں: عمران خان نے کہہ کر بھیجا ہے بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، علیمہ خان انہوں نے کہاکہ 25 نومبر کو بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ سنگجانی پر رک جائیں،...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں دل کو گرمانے والا اور متاثر کن منظر دیکھا، جہاں بنگلہ دیشی نوجوان ملک میں جمہوری تبدیلی کا جشن منا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نو منتخب وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے دیکھا کہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کے چہرے خوشی، جوش اور امید سے بھرے ہوئے تھے، جو ان کے ملک کے نئے باب پر اعتماد کا عکاس تھے۔ وزیر احسن اقبال خاص طور پر اس وقت جذباتی ہوئے جب نوجوانوں نے ایک گاڑی پر لٹکا پاکستانی پرچم دیکھ کر دلی محبت اور...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیاگیا،محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ  علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو،آئین و قانون کے تحت سہولیات فراہم کریں گے،ہم نے کہا کسی معروف آئی سپیشلسٹ کانام دے دیں چیک اپ کرا  دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کریں، ہم نے کہایہ ممکن نہیں ۔ محسن نقوی کاکہناتھا کہ ہم نے سرکاری اور پرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، محمود خان نے وزیراعظم کو خط لکھا، محمود خان کے خط...
    معروف اطالوی سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈیمیانو البرتی 23 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد چل بسے۔ ان کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ان کی موت کی تصدیق کی۔ 16 فروری کو انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں خاندان نے مختصر مگر جذباتی الفاظ میں لکھا ہے کہ ہم میں سے ایک حصہ ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو گیا، ڈیمیانو اب اُن تمام تکالیف سے آزاد ہیں جن سے وہ گزر رہے تھے۔ اہلِ خانہ نے اُن تمام مداحوں اور حمایتیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو اس مشکل سفر میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیمیانو اپنی آن...
    صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر تکلیفیں برداشت نہیں کرسکتے تو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وہاڑی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے حکومت ایک سوچ اور وژن کے تحت بنائی، اور ہم نے مریم بی بی اور شہباز شریف کو بھی ووٹ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو آگے لے جانا ہے اور صدر کی سیٹ کے لیے بھی ووٹ مانگا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: صدر زرداری ایک بار پھر متحرک، حکومت اور عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کیوں کی؟ انہوں نے اپنے تجربے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 14 سال...
    کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے ریسکیو اداروں کو بھی طلب کرلیا۔ کمیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئر اور دیگر متعلقہ ریسکیو اداروں کو طلب کیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔ جوڈیشل کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 18 فروری کو کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور واقعے سے متعلق اپنا مؤقف اور ریکارڈ فراہم کریں۔ کمیشن کے مطابق ریسکیو حکام کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے تاکہ سانحہ گل پلازہ کی مکمل تحقیقات ممکن بنائی جاسکیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔ گزشتہ روز سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن...
    کولمبو: اس کی آنکھوں میں آنسو تھے، یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں واقعی آنسو تھے، پریماداسا اسٹیڈیم میں میچ کے بعد گرین شرٹ پہنے اس لڑکے کو تسلی دینے کیلیے جب میں آگے بڑھنے لگا تو اس سے پہلے ہی شاید اس کے دوست یا کزن جو بھی تھے وہ آگئے ،او تم رو رہے ہو ہا ہا کب بڑے ہو گے، ہار گئے تو ہار گئے چھوڑو اب رونا دھونا۔ اس نے غصے سے انھیں گھورا اور کہا کہ میں رو نہیں رہا آنکھ میں کچھ چلا گیا تھا، چلو اب ہوٹل چلتے ہیں، یہ کہہ کر وہ تو چل دیے لیکن میں جانتا تھا کہ اتوار کی شب ملک سے محبت کرنے والے بہت سے پاکستانیوں...
    زراعت کار کی مجبوری یہ ہوتی ہے کہ اسے کاشت کے لیے کسی ایک جگہ زمین سے وابستگی ضروری ہوتی ہے ، فصل کا انتظار کرنا پڑتا ہے اوروہیں پر مستقل رہائش بھی اختیار کرنا پڑتی، بستیاں بسانا پڑتی ہیں ۔ جب کہ جانور پالوں کو اپنا اوراپنے جانوروں کا پیٹ بھرنے کے لیے کبھی یہاں کبھی وہاں کوچ اورگردش کی مجبوری ہوتی ہے۔ ایک جگہ جانوروں کی خوراک ختم ہوتی ہے یا موسم سخت ہوجاتا ہے تو دوسری جگہ خانہ بدوشی کی حالت میں رہنا پڑتا ہے اور ہندوستان یا ایشیا کے مختلف مقامات پر جو لوگ ہمیں تاریخ میں سرگرم نظر آتے ہیں، وہ سارے کے سارے خانہ بدوش ، مویشی پال یا گلہ بان اساک یا تورانی...
    گزشتہ کالم میں راقم نے ریڈیو پاکستان کراچی کی مشہورگلوکارہ منی بیگم اور ان کی ایک غزل کا ذکرکیا تھا جس کو بہت سے قارئین نے پسندکیا اورکہا کہ ریڈیو پاکستان اور اس سے وابستہ شخصیتوں سے ان کی حسین یادیں وابستہ ہیں، ان کا اس طرح مختصر ذکر نہیں ہونا چاہیے بلکہ اچھی طرح سے ان بیتے لمحوں پر بات ہونی چاہیے۔ بات یہ ہے کہ خود راقم کی بھی ریڈیو سننے کے ضمن میں ریڈیو پاکستان سے حسین یادیں وابستہ ہیں خاص کر ایک پروگرام ’’ بچوں کی دنیا‘‘ سن کر ہم گھر ہی میں اس کی نقالی کیا کرتے تھے اور یہی سوچتے تھے کہ کاش! ہم بھی کبھی اس پروگرام کا حصہ بنیں۔ پھر ایک وقت...
    بھارتی عدالت نے غیر ملکی سیاحوں پر حملے، زیادتی اور قتل کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جن تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں 27 سالہ شرن نپا، 22 سالہ ملیش اور 21 سالہ سائی شامل ہے۔ یہ تینوں 6 مارچ 2025 کی رات موٹر سائیکل پر معروف سیاحتی مقام سنابپور جھیل پہنچے تھے جہاں 5 سیاح رات میں تارے دیکھنے جمع ہوئے تھے۔ ملزمان نے سیاحوں سے پٹرول پمپ کا راستہ پوچھنے کے بہانے ان کے قریب گئے اور پھر ان سے پیسے مانگنے لگا تھا۔ سیاحوں نے انھیں منہ مانگی رقم نہیں دی تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مرد سیاحوں کو جھیل میں دھکیل...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے  ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ یہ رپورٹ کنفرم بھی نہیں کرسکتے اور انکار بھی نہیں کر سکتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے ڈاکٹر اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے جو ہم نے کل رکھا تھا، یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ ہے، ہم پمز اسپتال گئے تھے، ہماری وہاں میٹنگ ہوئی تھی، ہمیں اچکزئی نے ہی ہدایت کی تھی کہ آپ نے وہاں جانا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ...
    حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم توسیع پسندانہ عزائم کی حامل ہے جس کی بنا پر وہ فلسطین سمیت پورا خطہ ہڑپ کر لینے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے توسیع پسندانہ عزائم سے پردہ ہٹاتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل پورے خطے کو اپنے تسلط میں لینے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ وہ آج بروز پیر 16 فروری 2016ء کی سہ پہر سید عباس موسوی، شیخ راغب حرب اور عماد مغنیہ سمیت اسلامی مزاحمت کے دیگر شہید کمانڈرز کی یاد...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ احتجاج کا حق ہے لیکن عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔  سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حافظ نعیم سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف کیوں نہیں لیتے؟ پریس کانفرنس تو روز کر لیتے ہیں۔ عوام کا کیا قصور ہے، چند دن پہلے شاہراہ فیصل پر جلسہ کیا کوئی اجازت نہیں لی گئی، لوگ رل جاتے ہیں۔  سینئر وزیر نے کہا کہ آپ لوگ چاہتے ہو آپکو سرکار سے کوئی اجازت درکار نہیں ہو، سڑکوں کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہیے۔ پولیس نے جماعت اسلامی...
    قومی شاہراہ پر ناگو شاہ ناکہ سٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے، کار سوار لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہے تھے۔حکام کے مطابق میتیں نوشہرو فیروز ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔دوسری جانب قصور میں رائیونڈ روڈ جبومیل سٹاپ کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں طالبہ جاں بحق، جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار بہن اور بھائی کالج جا رہے تھے، ریسکیو نے نعش اور زخمی کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔     
    معروف وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز آج مقرر ہونا تھے، لیکن یہ کیسز آج سماعت کے لیے نہیں آئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم اس سلسلے میں جانچ پڑتال کے لیے ہائی کورٹ آئے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیسز آج کیوں مقرر نہیں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری اور سوجن میں کمی ہوئی، نورین خان فیصل ملک نے مزید کہا کہ انہوں نے ایڈیشنل رجسٹرار نور مرزا سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں آگاہ کیا کہ جلد سماعت کی درخواستیں ڈیویژن بینچ کی طرف سے جمعرات کو مقرر کی جائیں گی۔...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام اور نوجوانوں کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی بیٹنگ نے مکمل طور پر مایوس کیا۔ ان کے مطابق مومینٹم ابتدا ہی سے بھارت کے پاس چلا گیا تھا اور اس کا اثر پاکستانی بیٹنگ پر واضح نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وہ کھیلتے تھے تو ٹیم کی بولنگ مضبوط ہوتی تھی جبکہ اوپر کے بیٹسمین ذمہ داری لیتے، اوور کھیلتے اور دباؤ کو برداشت کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا:...
    باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران شہید ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین باجوڑ میں گزشتہ رات تحصیل واڑہ ماموند کے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے، شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لغڑئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ  ادا کی گئی۔ باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران شہید ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ویلنٹائن ڈے کے روز ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ بھارتی پولیس نے گاڑی سے دونوں افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کر لیں، جبکہ موقع سے پستول اور خول بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے فائرنگ کی آوازیں سن کر پولیس کو اطلاع دی، جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ایک بند گاڑی کے اندر ایک مرد اور ایک خاتون بے ہوش حالت میں پائے گئے، گاڑی کو تحویل میں لے کر علاقے کو فرانزک معائنے کے لیے سیل کر دیا گیا۔ مرنے والوں...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ظفر بختاوری کی قیادت میں تاجر رہنما ئوں کے وفد نے کشمیر ہاس میں آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برائے فزیکل پلاننگ اینڈ ہاسنگ چوہدری یاسر سلطان سے ملاقات کی اور ان کے والد، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔وفد میں یوسف راجپوت صدر بلیو ایریا، سابق نائب صدر ناصر چوہدری، اسحاق سیال ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق نائب صدر نثار مرزا شامل تھے۔وفد نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ اس موقع پر ظفر بختاوری نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موٹر سائیکل پر بیگم ہمراہ تھیں اس لیے اِدھر اُدھر دیکھے بغیر ایک سیدھ میں دوڑے چلے جارہے تھے۔ صدر جانا تھا۔ لیاقت آباد ڈاکخانے تک پہنچے تو بدترین ٹریفک جام منتظر تھا۔ موٹر سائیکل سوار ایسے میں فٹ پاتھوں کو سڑک بناکر، گلیوں میں یہاں وہاں سے نکل کر، یہ دیکھے بغیر کہ کون سی سڑک کس طرف کو جاتی ہے، متبادل راستے کھوج نکالتے ہیں لیکن گلیوں میں پہلے ہی موٹر سائیکلوں کا وہ ازدحام کہ لگتا تھا سب کو ساس کی بددعا ہے۔ ہماری موٹر سائیکل کی خستگی ایسی کوششوں کی اجازت نہیں دیتی اس لیے ہم کلچ پکڑے ایک رکشے کے پیچھے لگے تھم تھم کرتے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔ رکشے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرگودھا (صباح )سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے دوران صوبہ بھر میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے القاعدہ کا ایک اہم دہشتگرد جبکہ سرگودھا سے 4 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق علاقہ غیر سے ہے اور وہ پنجاب میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے حساس تنصیبات کے نقشے، تخریبی مواد، ممنوعہ لٹریچر، رابطوں کے جدید آلات اور فنڈز کی تفصیلات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار دہشتگرد پنجاب میں مذہبی مقامات، سرکاری دفاتر اور اہم عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کے...
    میرے سامنے وہ پیارا سا چہرہ تھاجسے اس کے بعد میں نے کبھی نہیں دیکھنا تھا، اس چہرے نے چند گھنٹوں کے بعد تہ خاک جا کر خاک کا حصہ بن جانا تھا اور ہمارے پاس اس کی یادیں ہی باقی رہ جانا تھیں۔ اپنے کسی پیارے کے جانے کا دکھ آپ کے پورے جسم کو ناطاقتی دے دیتا ہے، کمزوری محسوس ہوتی ہے اور آپ حد سے زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔ میں اس وقت بیٹھے اپنے ارد گرد سے بے نیاز تو تھی مگر جانے کیوں ہمہ تن گوش تھی۔ ’’ بڑی اچھی عورت تھی، اﷲ اس کے لیے آسانیاں کرے!‘‘ یکدم دروازے کی طرف سے شور اٹھا تھا، کوئی نیا گروپ آیا تھا جس میں عورتیں بین...
    بھارتی ریاست پنجاب میں ہونے والی قتل کی ایک ہولناک واردات نے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور اضطراب میں مبتلا کرکے رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع بتھنڈا میں ایک خاتون کو اپنے دو بچوں کو زہر دیکر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سفاک ماں نے اپنی 8 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹے کو کھانے میں چوہے مار دوا ملا کر کھلایا جس سے دونوں پُراسرار حالت میں انتقال کرگئے تھے۔ دونوں بچوں کی اچانک اموات پر اہلِ علاقہ کو شُبہ ہوا اور انھوں نے ہفتے کی صبح مقامی تھانے میں مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جس پر پولیس افسر منوج کمار نے بالآخر قتل کی اس دل دہلا...
    نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرکے سب کو چونکادیا۔  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ادکارہ ہانیہ عامر اپنی شادی سے متعلق بتارہی ہیں۔  وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو ہم نے نقلی شادی کرلی‘۔  پچھلے چند ہفتوں سے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں رمضان المبارک میں شادی کرنے والے ہیں۔  اس حوالے سے جب ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے پوچھا کہ ان کا نکاح سحری کے...
    جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز اور اداکار جو سائمن 80 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ بینگلور میں کناڈا فلم چیمبر آف کامرس کی میٹنگ کے دوران جو سائمن اچانک دل کے دورے کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ میٹنگ میں شریک تھے، تجاویز دے رہے تھے اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کر رہے تھے، حتیٰ کہ انہوں نے ایک جشن منانے کا پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔ میٹنگ میں موجود افراد کے مطابق، میٹنگ ہال سے باہر نکلنے کے بعد جو سائمن ایک کرسی پر بیٹھے، اور اچانک گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، لیکن شام تقریباً 4:30 بجے...
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع واشک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کا مرکز واشک سے 20 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات علاوہ ازیں سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح...
    سابق پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر اریج فاطمہ نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں۔ اریج فاطمہ ایک سابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور معروف ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں جن کی سوشل میڈیا پر بڑی فین فالوونگ ہے۔ وہ اپنے ہٹ ڈراموں ’تیرے لیے‘، ’حسد‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘، ’یارِ بے وفا‘، ’ایک پل‘، ’حدت‘، ’عشق پرست‘ اور ’تیری الفت میں‘ اپنی جاندار اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں۔ اس وقت وہ ڈاکٹر اوزیر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے دو پیارے بیٹے ہیں، وہ امریکا میں رہتی ہیں اور اکثر مداحوں کو اپنی زندگی کے بارے میں اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 میں ڈرامہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمن۔ چیف انجینئر حاجی سعد محمد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دو سالہ خشک سالی کے باعث شہر کے اہم ڈیمز خشک ہو گئے تھے، جس سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے بحران کے عروج پر پانی کی ذمہ داری جی ڈی اے کے سپرد کی، جس کے بعد ہنگامی اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے گئے۔جی ڈی اے نے وفاقی فنڈز سے 11 ارب روپے بیس کروڑ چار لاکھ روپئے کی لاگت سے گوادر سٹی.میں.واٹر سپلائی منصوبہ مکمل کیا، جس کے تحت ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنز، واٹر ٹینکس اور پمپنگ...
    لاہور میں ایک مشاعرہ برپا تھا۔ فیض احمد فیض صاحب صدر محفل تھے۔ آخر میں دعوت کلام دی گئی تو انھوں نے اپنی چند شاندار غزلیں‘ سامعین کے سامنے پیش کیں۔ لوگ‘ فیض کی شاعری پر سردھن رہے تھے۔ اچانک‘ فرمائش کی گئی کہ جناب اپنی مشہور غزل ‘’’گلوں میں رنگ بھرے‘ باد نوبہار چلے‘‘تو سنائیے۔ فیض صاحب‘ یکدم خاموش ہو گئے۔ مائک پر کہنے لگے یہ درست ہے کہ یہ غزل میں نے لکھی ہے، پر جب سے مہدی حسن نے اسے گایا ہے یہ سخن تو صرف ان کا ہی ہو چکا ہے۔ لہٰذا اگر آپ یہ سننا چاہتے ہیں ‘ تو اس عظیم گلوکار سے سنئے جنھیں مہدی حسن کہا جاتا ہے۔ جناب اس وقت ‘ فیض...
    وزیر مملکت حذیفہ رحمن کا کہنا ہے کہ سیاسی شعور کا غلط استعمال کیا گیا اور شعور کا مطلب پگڑیاں اچھالنا بنا دیا گیا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے کیا یہ شعور ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی بہن مخالفانہ بیانیہ بنائیں اور پی ٹی آئی والے ان کے پیرو کار ان کے پیچھے چل پڑیں، کیا یہ شعور ہے اگر یہی شعور ہے تو اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سے ایک تعلیمی تقریب میں ایک طالبہ نے کے پی میں ترقی نہ ہونے کا سوال کیا تھا کہ باقی صوبوں میں ترقی ہو رہی ہے جب کہ کے پی میں ایسا کیوں نہیں ہو رہا جب کہ پی...
    بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی انتخابی دنگل میں نمایاں کامیابی کے بعد اس کے چیئرمین طارق رحمان ملک کے ممکنہ وزیراعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کے رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے بتایا کہ حکومت بننے کی صورت میں وزارت عظمیٰ کے لیے طارق رحمان ہی ہمارے واحد امیدوار ہوں گے۔ طارق رحمان کی والدہ سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا تھیں جو طویل قید کاٹنے کے بعد حسینہ واجد کے فرار ہونے کے بعد رہا ہوئین لیکن بیماری کے باعث حال ہی انتقال کرگئی تھیں۔  طارق رحمان کے والد ضیا الرحمان فوجی افسر ہونے کے علاوہ ملک کے سابق صدر بھی تھے اور بنگلادیش کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے۔ 60 سالہ طارق رحمان نے اس سیاسی...
    ایران میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔ شناخت کے بعد اصغر علی اور عبدالواسط کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کردی گئی، تاہم حمزہ احسان کے نام سے گوجرانوالہ منتقل کی گئی میت کو اہلِ خانہ نے شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔ حمزہ احسان کی والدہ کا کہنا ہے کہ جو لاش انہیں دی گئی وہ ان کے بیٹے کی نہیں ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ان کے بیٹے کی درست میت تلاش کرکے ان کے حوالے کی جائے۔ یہ تینوں نوجوان دسمبر میں پاکستان سے عراق جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ایرانی حکام کی جانب سے موصول...
    سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔ ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام 9 فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر اور ورزش کے لیے گئے، بعد ازاں رات کو انہیں متلی...
    اسلام آباد: سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔ ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام 9 فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارت میں ایک 27 سالہ یوٹیوبر ودھایک پراجاپتی نے شدید ذہنی دباؤ کے عالم میں اپنے گھر کے اسٹوڈیو کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں قیمتی آلات مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم اہلِ خانہ بروقت بچا لیے گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شب پیش آیا اور پولیس اور پڑوسیوں کی فوری کارروائی نے انسانی جانوں کو خطرے سے محفوظ رکھا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراجاپتی اپنے گھر سے فلم ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی آبائی زمین فروخت کر کے جدید اسٹوڈیو تعمیر کیا تھا اور یوٹیوب پر ایک پہچان بنانے کے عزم کے ساتھ کام شروع کیا، لیکن کئی ماہ کی محنت کے باوجود وہ...
     سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔  ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔ ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام 9 فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر اور ورزش کے لیے گئے، بعد ازاں رات کو انہیں متلی...
    پاکستان کی سیاست کا ایک توانا اور بے باک نام زعیم حسین قادری آج لاہورمیں انتقال کر گئے، وہ دل کے عارضے کے باعث زیرِ علاج تھے تاہم جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا پیدا کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: عوام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے زعیم قادری کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے، عملی سیاست میں آنے کے بعد وہ صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2008 سے 2018 تک عوام کی نمائندگی کرتے رہے، وہ ایک فعال، متحرک اور جارحانہ اندازِ سیاست کے باعث جلد نمایاں ہو گئے۔ وہ...
    یہ تحریر پہلی بار 20 نومبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔ فیض احمد فیضؔ کے 115ویں جنم دن پر اس تحریر کو دوبارہ شائع کیا جارہا ہے۔ ’’14 دسمبر 1958 کی یخ بستہ صبح تھی جب ایک کالی گاڑی مجھے اسکول سے لیکر گھر پہنچی تھی۔ عجیب منظر دیکھا کہ کچھ اجنبی افراد نے آپ کو پکڑ رکھا تھا، جو آپ کو گرفتار کرنے آئے تھے۔ آپ گزشتہ روز ہی لندن سے لوٹے تھے۔ آپ کو پھر کھو دینے کے خیال سے میں شدید ذہنی صدمے میں تھی، میں چلائی آپ کہاں جارہے ہیں ابو، آپ کب واپس آئیں گے؟ لیکن آپ نے مڑ کر میری کُرلاتی نم آنکھوں میں نہیں دیکھا تھا۔ بنا کسی وضاحت کے آپ سے...