data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمن۔ چیف انجینئر حاجی سعد محمد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دو سالہ خشک سالی کے باعث شہر کے اہم ڈیمز خشک ہو گئے تھے، جس سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے بحران کے عروج پر پانی کی ذمہ داری جی ڈی اے کے سپرد کی، جس کے بعد ہنگامی اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے گئے۔جی ڈی اے نے وفاقی فنڈز سے 11 ارب روپے بیس کروڑ چار لاکھ روپئے کی لاگت سے گوادر سٹی.

میں.واٹر سپلائی منصوبہ مکمل کیا، جس کے تحت ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنز، واٹر ٹینکس اور پمپنگ اسٹیشنز تعمیر کیے گئے۔بحران کے دوران میرانی ڈیم، شادی کور ڈیم اور جی پی اے ڈی سیلینیشن پلانٹ سے مجموعی طور پر 335 ملین گیلن پانی فراہم کیا گیا۔شادی کور پائپ لائن کو بحال کر کے یومیہ 25 لاکھ گیلن تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی، جبکہ مہنگا ٹینکر سسٹم مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔جی ڈی اے کے مطابق شہر میں نئی پائپ لائنز اور ہاؤس کنکشنز کا عمل جاری ہے،جبکہ جلد پانی کی بلنگ کا باقاعدہ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جی ڈی اے پانی کی

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا