مرد سیاحوں کو نہر میں پھینک کر خواتین سے زیادتی؛ درندہ صفت ملزمان کا عبرتناک انجام
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
بھارتی عدالت نے غیر ملکی سیاحوں پر حملے، زیادتی اور قتل کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جن تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں 27 سالہ شرن نپا، 22 سالہ ملیش اور 21 سالہ سائی شامل ہے۔
یہ تینوں 6 مارچ 2025 کی رات موٹر سائیکل پر معروف سیاحتی مقام سنابپور جھیل پہنچے تھے جہاں 5 سیاح رات میں تارے دیکھنے جمع ہوئے تھے۔
ملزمان نے سیاحوں سے پٹرول پمپ کا راستہ پوچھنے کے بہانے ان کے قریب گئے اور پھر ان سے پیسے مانگنے لگا تھا۔
سیاحوں نے انھیں منہ مانگی رقم نہیں دی تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مرد سیاحوں کو جھیل میں دھکیل دیا۔
جن میں سے دو مرد سیاح تیرتے ہوئے دوسرے کنارے تک بحفاظت پہنچنے میں کامایب ہوگئے لیکن ایک ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔
اسی دوران تینوں ملزمان نے دونوں سیاح خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور پھر ان کے مابوئل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
جن خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک 27 سالہ اسرائیلی خاتون تھیں جب کہ دوسری 29 سالہ بھارتی میزبان خاتون تھیں جن کے گھر مہمان سیاح ٹھہرے ہوئے تھے۔
تین مرد سیاحوں میں امریکی سیاح 23 سالہ ڈینیئل پٹاس، بھارتی سیاح 42 سالہ پنکج پٹیل اور 26 بیبش کمار نائیک شامل ہیں۔
ان میں سے بیبش کمار نائیک کا تعلق بھارتی ریاست اڑیسہ سے تھا جنھیں جھیل میں دھکا دیا گیا تھا اور وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مرد سیاح
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔