پولیس پر فائرنگ: پی ٹی آئی ایم این اے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر فائرنگ اور جھگڑے کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان اور دیگر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جو کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ 2 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔