منشیات مقدمہ ، رانا ثنا اللہ نے سابق آرمی چیف کیساتھ ہونیوالی گفتگو کی روداد سنادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو اینٹی نار کوٹکس فورس کی طرف سے گرفتار کیاگیا تھا اور دعویٰ کیاگیا تھا کہ ان کی گاڑی سے منشیات ملی ہیں ، اس سلسلے میں اس وقت کے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ہونیوالی گفتگو رانا ثنا اللہ نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر دنیا کو بتادی۔
سینئر صحافی طلعت حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایاکہ کیس کے بعد پارلیمنٹ میں ہونیوالی ایک بریفنگ میں جنر ل باجوہ بطور چیف آئے تھے، فیض حمید نے بطور ڈی جی آئی بریفنگ دی تھی ،ان کیمرہ بریفنگ میں تمام پارٹیز کے چھ، سات ، سات سینئر رہنما شریک تھے، بریفنگ کے بعد چائے والی سائیڈ پر جانے لگے تو میں بھی اٹھ کھڑا ہوا لیکن میں ادھر نہیں جانا چاہ رہا تھا، اسی دوران شہبازشریف کی نظر مجھ پر پڑگئی تو کہا کہ رانا صاحب، آپ بھی آئیں، آپ بھی آئیں، پھر جانا پڑا۔
لندن، اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں
آگے پہنچے تو دیگر لوگوں کی طرح میں نے بھی پلیٹ میں ایک دو چیزیں رکھیں اور چائے کا پیالہ پکڑا، ارد گرد دیکھا تو اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق ، قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑے تھے، میں بھی کھڑا ہوگیا ، باجوہ صاحب کو ایسی گفتگو کی عادت ہے، مجھے کہتے ہیں کہ واہ رانا صاحب ، بڑے صحت مند ہوگئے ہو، جب جیل میں تھے تو بڑے سمارٹ تھے، ساتھ ہی فیض حمید کو کہتا ہے کہ رانا صاحب کو دوبارہ سمارٹ کریں۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھاکہ "میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ آپ مجھے دوبارہ سمارٹ کرلیں، لیکن جو کیس (منشیات برآمدگی) بنایا، وہ آپ کے اور میرے درمیان اللہ تعالیٰ فیصلہ کرے گا، اور اسی دنیا میں کرے گا، یہ بات سنتے ہی وہ گھبرا گیا اور کہا کہ میں نے نہیں بنایا، لوگ مختلف اطراف سے آرڈرز لے رہے ہوتے ہٰیں، میں نے کہاکہ یہ کیسے ہوسکتا ہے، فوج کے سربراہ آپ ہیں، ایسا ممکن نہیں، اگر آپ کی مرضی کے بغیر کرے تو تیسرے دن اس کا کورٹ مارشل ہوجائے گا" ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت
جنرل باجوہ نےکہاراناصاحب آپ صحت مند ہو گئے ہیں جیل میں تھے توسمارٹ تھے اور پاس کھڑے ISIچیف جنرل فیض کو کہاانہیں پھر سمارٹ کر دیں میں نے کہا اللہ میرےمقدمہ کا حساب تیرےمیرے درمیان اسی دنیا میں کرے گا جس پر جنرل باجوہ گھبرا کر کہنے لگے نہیں نہیں آپ کے خلاف کیس میں نے نہیں بنایا تھا pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔
مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔
مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم