بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کی سیاست کے مضبوط اور باوقار نام تھے‘ظفر بختاوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ظفر بختاوری کی قیادت میں تاجر رہنما ئوں کے وفد نے کشمیر ہاس میں آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برائے فزیکل پلاننگ اینڈ ہاسنگ چوہدری یاسر سلطان سے ملاقات کی اور ان کے والد، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔وفد میں یوسف راجپوت صدر بلیو ایریا، سابق نائب صدر ناصر چوہدری، اسحاق سیال ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق نائب صدر نثار مرزا شامل تھے۔وفد نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ اس موقع پر ظفر بختاوری نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کی سیاست کا ایک مضبوط اور باوقار نام تھے جنہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور جدوجہد کو تاریخ میں سنہرے حروف سے یاد رکھا جائے گا جبکہ ان کی سیاسی بصیرت اور جمہوری روایات کے فروغ میں کردار ناقابلِ فراموش ہے۔وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer