Islam Times:
2026-07-24@00:51:58 GMT

قابض حکام نے شوپیان میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

قابض حکام نے شوپیان میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے میمندر میں سرتاج احمد گنائی کا ایک منزلہ مکان ضبط کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع شوپیان میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے میمندر میں سرتاج احمد گنائی کا ایک منزلہ مکان ضبط کر لیا۔ 5 اگست 2019ء کے بعد جب دفعہ370 اور 35A کو منسوخ کر کے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی، قابض بھارتی حکام نے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کو اپنے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ان ظالمانہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق