غزہ کی تعمیرنو اور انسانی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیرنو اور انسانی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کو جاری رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، 8 عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرئیل کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کا احترام کیا جانا چاہیے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مستقل امن کے لیے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری ضروری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :