گیس کمپنی نے بلوں کی مد میں عوام سے کروڑوں روپے کمالیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی حیدرآباد کی جانب سے لطیف آبادکے شہریوں پر فروری 2026کے موصولہ بلوں میں لاکھوں روپے سے زائد کے نا جائز و غیر منصفانہ طور پر سلو میٹر گیس چار جز کی مد میں لگا دیئے گئے جس سے شہریوں کو شدید مالی نقصان و ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کسٹمر سینٹر لطیف آباد پر موجود لوگوں اور چارنمبر کے رہائشی و سینر صحافی جاوید علی نے اس سلسلے میں بتایاکہ وزارت گیس و توانائی اربوں روپے کی اشتہاری مہم چلا کر قوم کو گیس کم استعمال کرنے کی ترغیب دے رہی ہے جبکہ سو سدرن گیس کمپنی حیدرآباد کے نااہل و سیاسی بنیادوں پر بھرتی شدہ افسران موجودہ حکومت کو ناکام بنانے کے لے مختلف عنوان پر ناجائز بلوں کا اجراء کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ لطیف آباد یونٹ نمبر 2میں واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کا کسٹمر سروس سینٹر کا عملہ صارفین کے مسائل سننے کے لیے تیار نہیں ہے اور کمپنی کی پالیسی کا بہانہ بنا کر انہیں واپس کر دیا جاتاہے ۔کسٹمر سروس سینٹر میں بلوں کی اقساط اور اضافی بلوں کی درستگی کے لئے گھنٹوں صارفین کی لمبی قطاریں لگنا روز کامعمول بن چکا ہے ،ناقص انتظامات افسران و عملے کا صارفین سے ہتک آمیز رویہ تلخ کلامی کی شکایات زدعام ہیں گیس صارفین خصوصاً خواتین اذیت ناک صورتحال سے دوچار اور زائد بلنگ کے مسائل حل نہ ہونے پر ان میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ من مانے چارجز، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کے نام پر بھی لوٹا جارہاہے جو کسی اذیت سے کم نہیں ۔صارفین کا کہناتھاکہ کوئی ہماری جائز شکایت سننے کو بھی کو تیار نہیں ہے ۔صارفین نے وفاقی وزیر قدرتی گیس و توانائی اور وزیراعظم سے سدرن گیس کے بدترین مظالم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں