معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) معروف شاعر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کرگئے۔ سید سلمان گیلانی طو طویل عرصے سے علیل تھے۔معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسولﷺ اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔ سید سلمان گیلانی 1951ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور زندگی بھر ادب، مذہب اور سماجی مسائل پر اپنا قلم استعمال کرتے رہے۔ ان کی کتاب "میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی" بھی کافی مقبول رہی، جس میں ان کی یادداشتیں اور واقعات شامل ہیں۔ سید سلمان گیلانی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مشاعرے پڑھا کرتے تھے اور ختم نبوت اور نعت کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے۔سلمان گیلانی نمونیہ کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑیں۔ مولانا فضل الرحمان نے سید سلمان گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس، انہوں نے کہاکہ سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ و افسردہ ہے۔ جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے سید سلمان گیلانی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کی نماز جنازہ آج جامعہ اشرفیہ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائیگی۔قلم فائونڈیشن نے بھی سلمان گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سید سلمان گیلانی
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔