شاعر ختم نبوت اور مزاحیہ شاعری کے شہنشاہ سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
سٹی 42: معروف شاعر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کرگئے
سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔۔وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔ ان کی شاعری محفلوں کو چار چاند لگاتی تھی، خاص طور پر نعت اور طنزیہ کلام میں ان کا منفرد انداز تھا۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
انہیں "شاعرِ ختمِ نبوت" اور "قائد جمعیت کے رفیق خاص" کہا جا رہا ہے۔سید سلمان گیلانی 1951 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور زندگی بھر ادب، مذہب اور سماجی مسائل پر اپنا قلم استعمال کرتے رہے۔ ان کی کتاب "میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی" بھی کافی مقبول رہی، جس میں ان کی یادداشتیں اور واقعات شامل ہیں۔
سید سلمان گیلانی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مشاعرے پڑھا کرتے تھے اور ختم نبوت اور نعت کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے ۔ سید سلمان گیلانی کی وفات پر ادبی حلقے سوگوار ہیں ۔ شعرا کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات اور مذہبی حلقے بھی تعزیت کررہے ہیں ۔
رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے اور شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔سلمان گیلانی کی عمر چوہتر سال اور وارثان میں ایک بیٹا دو بیٹیاں ہیں ۔سلمان گیلانی مزاحیہ شاعری کے حوالے سے مقبول تھے ۔نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سید سلمان گیلانی شاعری کے ختم نبوت
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔