چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز

چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادری زبان انسان کی شناخت، وقار اور تہذیبی ورثے کی بنیاد ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف ہماری پہچان کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ہمارے رسم و رواج، اقدار اور ثقافتی روایات کی آئینہ دار بھی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہے کہ گھر کی زبان میں تعلیم کا آغاز کرنے والے بچوں کی ذہنی نشوونما زیادہ مؤثر اور متوازن انداز میں ہوتی ہے۔ مادری زبان بچوں کی پہلی آواز اور ان کے وراثتی علم و روایت کی امین ہوتی ہے، جو ان کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔


چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان زبانوں کا ایک خوبصورت اور رنگارنگ گلدستہ ہے۔ ملک میں پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی، براہوی، ہندکو، ہزاروی اور دیگر بے شمار زبانیں بولی جاتی ہیں، جو ہماری مشترکہ ثقافت، تاریخ، روایتی روابط اور تاریخی داستانوں کی ترجمانی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو وفاقی اکائیوں کو جوڑنے والی رابطے کی زبان کے طور پر اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں یکساں احترام اور فخر کی مستحق ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی مادری زبانوں میں بے شمار نامور شعرا اور ادبا نے جنم لیا، جنہوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ یہ زبانیں ہمارے آبا و اجداد کی قیمتی میراث ہیں، جن کا تحفظ، ترویج اور فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافتی جڑوں سے مضبوطی کے ساتھ جوڑا جا سکے اور قومی یکجہتی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، سینئر حزب اللہ رہنما سمیت 12 افراد جاں بحق لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، سینئر حزب اللہ رہنما سمیت 12 افراد جاں بحق نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثناءاللہ ایران پر حملہ؟ دنیا کا سب سے بڑا امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ بہت قریب پہنچ گیا خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی، پورے خطے پر قبضہ حق ہے: امریکی سفیر امریکی سپریم کورٹ کے ایکشن پر ٹرمپ کا ری ایکشن، تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا، عالمی ٹیرف کالعدم، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی مادری زبانوں کے چیئرمین سینیٹ

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے