بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیاگیا،محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیاگیا،محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو،آئین و قانون کے تحت سہولیات فراہم کریں گے،ہم نے کہا کسی معروف آئی سپیشلسٹ کانام دے دیں چیک اپ کرا دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کریں، ہم نے کہایہ ممکن نہیں ۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ ہم نے سرکاری اور پرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، محمود خان نے وزیراعظم کو خط لکھا، محمود خان کے خط لکھنے سے پہلے ہی ہم لوگ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے،ایاز صادق ہمارا اور اپوزیشن کا رابطہ کروا رہے تھے،ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم کا نام دیا گیا، پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کریں، اگر ڈاکٹر کہیں گے تو ایک ہفتے کیا، دو ہفتے تک بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کر دیں گے،بہترین سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، بیرسٹر گوہر کو اڈیالہ جیل پہنچنے کا کہا، لیکن انہوں نے کہاکہ پارٹی سے مشاورت ہوئی ہے اور وہ نہیں آ سکیں گے،ہم نے پھر بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا، اپوزیشن لیڈر سینیٹ اور بیرسٹر گوہر پمز ہسپتال آئے، ڈیڑھ گھنٹے ڈاکٹر سے ملاقات کی،سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ ہم علاج سے مطمئن ہیں اوریہ دیگر رہنماؤں کو آگاہ کر دیں گے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 9000 روپے کی نمایاں کمی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کی نے کہا
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔