وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات یہ تھے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے جبکہ ہمارے مطالبات میں کوئی رپورٹ شامل نہیں تھی۔

سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے ذاتی ڈاکٹر کو اجازت نہیں دے رہی، ہم سے کیا چھپایا جا رہا ہے؟ حکومت نے ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا ہے۔

پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پشاور پراجیکٹ کا جلد افتتاح ہو جائے گا

انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی کال پر ہم یہاں بیٹھے ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ جبکہ کے پی میں احتجاج عوام خود کر رہے ہیں، ہم نے کال نہیں دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ