فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ پر قابض ہوکر یہ ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ ہم نے کوئی کال نہیں دی لوگ خود آرہے ہیں اور شاہراہوں پر بیٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو احتجاج کر رہے ہیں، ان کو بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بیماری پر تشویش ہے، طلال چوہدری اور دیگر وزرا نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقتور ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ کو ملاقات سے روکتے ہیں: شفیع جان

خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقت ور ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ کو ملاقات سے روکتے ہیں۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اب ہم کیوں ان پر اعتبار کریں، ہمارے مینڈیٹ پر قابض ہوکر یہ ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کچھ دن بعد حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو شفٹ کرنا ہے، حکومت کیوں معاملے کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی منظم ہے، جو اسٹریٹ پاور پارٹی کے پاس ہے، وہ کسی کے پاس نہیں ہے، 4، 5 دن بعد یہ بانی پی ٹی آئی کو منتقل کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شفیع جان نے ا رہے ہیں نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف