بانی کے ساتھ ان کے ڈاکٹر، فیملی کی ملاقات کروائی جائے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ یہ رپورٹ کنفرم بھی نہیں کرسکتے اور انکار بھی نہیں کر سکتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے ڈاکٹر اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے جو ہم نے کل رکھا تھا، یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ ہے، ہم پمز اسپتال گئے تھے، ہماری وہاں میٹنگ ہوئی تھی، ہمیں اچکزئی نے ہی ہدایت کی تھی کہ آپ نے وہاں جانا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہی ہدایت ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر اپوزیشن لیڈر ہیں، محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جو ہدایت دیں گے ہم انہیں فالو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی کے علاج کے دوران ہماری جیل انتظامیہ سے کوئی بات نہیں ہوئی، پارٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، ہم چاہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی ان سے ملاقات ہو، اس وقت تمام فیصلوں کا اختیار محمود اچکزائی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ہم جو لوگ یہاں بیٹھے تھے ان کی مشاورت سے ہی ہم پمز گئے تھے، جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس پر سینئر ڈاکٹر ہی فیصلہ کریں گے، میں ڈاکٹر نہیں ہوں، میں نے گھر کال کرنی تھی اس لیے باہر آیا تھا، گھر سے دوائی منگوانی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار