ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے تفتان میں کسٹم ہاؤس کے قریب گیس سے بھرے باؤزر  میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں  آگ لگ گئی جس  میں 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران باؤزر میں دھماکا ہوا اور آگ کے بلند شعلوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، دھماکے سے 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد

جائے وقوعہ پر فائربریگیڈ کی 2گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کے مطابق گیس باؤزر دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ملتان کے فہد ٹاؤن کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی مچ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے باعث ایل پی جی باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر بھی گرے۔ زخمیوں میں خواتین سمیت بچے بھی شامل تھے۔

 برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق کنٹینر گیس لیکج کے باعث پھٹا تھا، باؤزر پھٹنے سے لگنے والی آگ نے کئی گوداموں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ واقعے میں 20 مویشی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار