Jasarat News:
2026-07-24@10:21:54 GMT

راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ، 3بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260219-08-16
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،2 سے 5 سالہ تین بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق، ماموں زخمی ہوگیا جاں بحق و زخمی افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ رانگ سائیڈ سے آتے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر دے ماری ریسکیو 1122 نے زخمی و جان بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا۔حکام کے مطابق تحصیل ٹیکسلا کے علاقے جنگ باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی دو ایمرجنسی گاڑیاں اور 6 سے زاید ریسکیو و پیرامیڈیکس اہلکار موقع پر پہنچے اور حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ میں سے چار افراد جن مین تین بہنیں 2 سالہ مریم اسد ، 4 سالہ ثانیہ اسد اور پانچ سالہ شیمہ اسد اور ان کی والدہ 34 سالہ رمیم بی بی موقع پر دم توڑ گیں جبکہ 28سالہ ماموں عبد الرحمان جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا شدید زخمی ہوا۔زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتوں کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان ریسکیو 1222 راولپنڈی عثمان گجر کا کہناتھاکہ ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ بظاہر ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار