بنگلہ دیشی نوجوانوں کی پاکستان سے محبت، احسن اقبال نے کیا دیکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں دل کو گرمانے والا اور متاثر کن منظر دیکھا، جہاں بنگلہ دیشی نوجوان ملک میں جمہوری تبدیلی کا جشن منا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نو منتخب وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے
ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے دیکھا کہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کے چہرے خوشی، جوش اور امید سے بھرے ہوئے تھے، جو ان کے ملک کے نئے باب پر اعتماد کا عکاس تھے۔
وزیر احسن اقبال خاص طور پر اس وقت جذباتی ہوئے جب نوجوانوں نے ایک گاڑی پر لٹکا پاکستانی پرچم دیکھ کر دلی محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے، ممکنہ کابینہ کے نام بھی سامنے آگئے
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا مستقبل ماضی کی چھاؤں میں نہیں بلکہ اگلی نسل کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں میں مضمر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احسن اقبال بنگلہ دیش پاکستان پاکستانی پرچم ڈھاکہ وزیرمنصوبہ بندی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال بنگلہ دیش پاکستان پاکستانی پرچم ڈھاکہ احسن اقبال بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔