روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
مذاکرات کے اختتام کے اعلان سے کچھ دیر پہلے زیلنسیکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے جو پہلے ہی آخری مرحلے تک پہنچ سکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنیوا میں یہ مذاکرات منگل کو رات دیر تک جاری رہے لیکن بدھ کو بات چیت صرف دو گھنٹے جاری رہی۔ اگرچہ امریکی نمائندے سٹیو ویٹکوف اس بات چیت کے حوالے سے کافی پرامید تھے تاہم روس اور یوکرین دونوں نے یہ اشارہ دیا کہ یہ مذاکرات مشکل رہے۔ روس اور یوکرین چار سال سے جاری اس تنازع میں ممکنہ جنگ بندی کی شرائط سے بہت دور نظر آئے۔ اس کے باوجود کریملن کے مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے کہا کہ ایک اور ملاقات جلد ہو گی۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسیکی نے بھی فریقوں کے موقف میں فرق کی وجہ سے مذاکرات کو مشکل قرار دیا۔ مذاکرات کے اختتام کے اعلان سے کچھ دیر پہلے زیلنسیکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے جو پہلے ہی آخری مرحلے تک پہنچ سکتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔