شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امن و استحکام کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ امور سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کو ماہِ رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :