پنجابی شادی میں 8 کروڑ روپے اڑائے گئے؟ وائرل ویڈیو نے ہلچل مچادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
بھارتی پنجاب میں ہونے والی ایک شادی میں ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ٹارن تاراں میں ہونے والی شادی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے دوران ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے۔
وائرل ویڈیو میں دلہا اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے دلہن پر نقد رقم کی بارش کی جارہی ہے۔
A video of a Punjabi wedding is being circulated, claiming that ₹8.
تقریب میں شامل مہمانوں میں بھارت میں مقیم خاندان کے افراد اور غیر ملکی (این آر آئی) دوست بھی شامل تھے جو ویلینٹائن ڈے پر شادی میں شریک ہونے کے لیے باہر سے آئے تھے۔
جس پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے باہر سے آنے والے دوستوں نے دلہن پر ڈالر برسائے اور مجموعی طور پر یہ رقم 8 کروڑ سے زائد تھی۔
تاہم، خاندان والوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ شادی کے دوران اڑائی گئی اصل رقم صرف 4 سے 5 لاکھ روپے تھے جس میں ڈالر بھی شامل تھے۔
A video circulating on social media claiming that the groom’s family showered the bride with ₹8.5 crore in cash at a Punjabi wedding is fake. The video is from Patti, Tarn Taran. According to the DJ, the total cash collected was around ₹4 lakh, including US dollars. pic.twitter.com/wFouLliAzu
— Gagandeep Singh (@Gagan4344) February 18, 2026دلہے کے قریبی رشتہ داروں اور وہاں موجود ڈی جے نے کہا کہ یہ رقم بڑھا چڑھا کر بتائی گئی اور حقیقت میں یہ رقم 3 ساے 4 لاکھ روپے تھی جن میں زیادہ تر چھوٹے نوٹ تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ براہ کرم انٹرنیٹ پر دکھائی جانے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔