باجوڑ میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران شہید ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین باجوڑ میں گزشتہ رات تحصیل واڑہ ماموند کے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے، شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لغڑئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران شہید ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوئے تھے۔ ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین شہید نے سوگواروں میں بیٹا عبد الرشید، بھائی تاج محمد، اسرار اور نیاز محمد کو چھوڑا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: باجوڑ میں
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔