data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کمسن لڑکیوں سے جنسی استحصال کے الزامات میں گرفتار اور بعد ازاں ہلاک ہونے والے امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی دستاویزات میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہیں امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی عمارت خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

یہ دعویٰ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز میں سامنے آیا ہے جس نے سیاسی و سیکیورٹی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

دستاویز کے مطابق مذکورہ عمارت کی فروخت کے لیے 116 ملین ڈالر قیمت تجویز کی گئی تھی۔ اگر یہ معاملہ طے پا جاتا تو ایپسٹین ایک اہم سرکاری عمارت کے ممکنہ خریدار بن سکتے تھے، جس پر ناقدین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی پیشکش اگر واقعی زیر غور آئی ہو تو یہ سیکورٹی اور شفافیت کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیتی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک ای میل کا حوالہ بھی سامنے آیا ہے جس میں ایف بی آئی کے ایک مخبر نے ایپسٹین کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے وابستہ قرار دیا تھا، تاہم اس الزام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

دستاویز میں یہ بھی ذکر ہے کہ ایپسٹین کے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک سے قریبی روابط تھے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ان کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق 2013 سے 2017 کے درمیان ایہود براک تقریباً 30 مرتبہ ایپسٹین کی نیویارک رہائش گاہ پر گئے۔ اس انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ روابط محض سماجی نوعیت کے تھے یا ان کے پس منظر میں کوئی اور عوامل کارفرما تھے۔

امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم تازہ دستاویزات نے ایپسٹین کیس کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی گئی

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف