2026-06-02@21:03:50 GMT
تلاش کی گنتی: 4340
«کرتے ہیں»:
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے...
ایکس پر سنجے سنگھ کی پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وہ (مودی حکومت) پیپر لیک جیسے مسائل کو حل کرنے میں کم کارروائی کرتے ہیں لیکن اس پر بحث کو روکنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اترپردیش کے پریاگ راج کے ایک کانفرنس ہال میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ طلبہ کے ساتھ حالیہ پیپر لیک معاملے پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ اچانک وہاں یوپی پولیس اور سرکاری افسران آجاتے ہیں اور انھیں اس ایشو پر بات کرنے سے منع کرتے ہیں۔ سنجے سنگھ اور سرکاری افسران میں گرما گرم بحث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کو دریائے نیل سے دریائے فرات تک کی سرزمین پر بائبلی حق حاصل ہے، اس کا مؤقف بین الاقوامی قانون اور دو ریاستی حل کے اصول پر مبنی ہے۔جرمن وزارتِ خارجہ کی ترجمان کاترین ڈیشاؤر نے برلن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت نے خطے کے متعدد ممالک کے ردِعمل کا نوٹس لیا ہے اور جرمنی کا مؤقف ایک بار پھر واضح ہے کہ مغربی کنارہ، غزہ اور مشرقی یروشلم مستقبل کی فلسطینی ریاست کی بنیاد ہیں،یہی وہ فریم ورک ہے جس کی بنیاد پر جرمنی اپنی سفارتی پالیسی...
دشمن کے آگے سرینڈر! ہم ایسا کچھ نہیں جانتے، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے: ایرانی وزارت خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دشمن کے آگے سرینڈر ہم ایسا کچھ نہیں جانتے، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں پریس بریفنگ میں اسمعایل بقائی کا کہنا تھا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کوطویل اور تھکا دینے والے مذاکرات سےکوئی فائدہ نہیں، کسی بھی ایٹمی معاہدے کے لیے ایرانی قوم کےمفادات سرخ لکیر ہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا، محدود حملوں سمیت کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ...
منجھے ہوئے اداکار اور معروف میزبان فیصل قریشی نے ایک ایسے سماجی ایشو پر آواز اُٹھائی ہے جس پر لوگ کم ہی بات کرتے ہیں۔ اداکار فیصل قریشی نے اپنے رمضان پروگرام میں شادی کے سیزن پر ہلکی پھلکی تنقید کی جب ایک ساتھ متعدد دعوت نامے موصول ہوتے ہیں۔ اداکار کے بقول اتنی شادیوں میں شرکت کرنا نہ صرف قلت وقت کے باعث ناممکن ہوجاتا ہے بلکہ یہ جیب پر بھی بھاری پڑتا ہے۔ فیصل قریشی نے اپنے مخصوص انداز میں شوبز ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بس کرو شادیاں!‘ بہت ہوگیا۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اب شوبز ستاروں کو کچھ عرصے کے لیے شادیاں کا سلسلہ روک دینا چاہیے۔ انھوں نے مہمان اداکارہ مومنہ اقبال سے بھی مذاقاً کہا کہ سال...
اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد...
تہران (ویب ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران سرینڈر کا مطلب نہیں جانتا، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔ تہران میں پریس بریفنگ میں اسمعایل بقائی کا کہنا تھا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کوطویل اور تھکا دینے والے مذاکرات سےکوئی فائدہ نہیں، کسی بھی ایٹمی معاہدے کے لیے ایرانی قوم کےمفادات سرخ لکیر ہیں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا، محدود حملوں سمیت کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جگر کی صحت مجموعی جسمانی فٹنس اور توانائی کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ عضو جسم میں غذائی اجزاء کو میٹابولائز کرنے، زہریلے مواد کو فلٹر کرنے اور توانائی کی پیداوار میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ اگر جگر متاثر ہو جائے تو نہ صرف اس سے متعلقہ بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ میٹابولک ڈس آرڈرز جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق جگر کے امراض سے بچاؤ کے لیے غذائی عادات اور روزمرہ کے مشروبات پر خاص توجہ دینا ضروری ہے۔ خاص طور پر چینی اور زیادہ میٹھے کھانوں کا بے جا استعمال جگر کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ جگر شوگر کو چربی میں تبدیل...
بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ اغواء کار اکثر لوکل نمبر سے کال کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں، جس سے عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مکران ڈویژن گزشتہ کئی عرصے سے بدامنی کے لپیٹ میں ہے اور اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اغواء کار اکثر لوکل نمبر سے کال کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں، جس سے عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رحمت صالح بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے...
افغان بھائیوں کا احترام کرتے ہیں مگر امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، گورنر سندھ
تقریب سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے موقع پر "امیدِ رمضان" کے عنوان سے چوتھے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، سیکریٹری جنرل منظر نقوی اور دیگر اراکین، گرین وچ یونیورسٹی کی وائس...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء کا کہنا ہے کہ اگر اتنا بڑا بحری بیڑا بھیجنے کے بعد بھی امریکا کچھ نہ کرسکا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ خطے سے امریکی تسلط کا خاتمہ ہوچکا ہے، ایران اپنی آئیڈیالوجی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا اور ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام کو بھی ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، اب جنگ ہوئی تو ایران آخری حد تک جنگ کو لڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے علیحدگی کے باوجود اپنے خاندان کے ساتھ مثبت تعلقات کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ اور بیٹے آگستیہ کے لیے ایک مہنگی لگژری گاڑی تحفے میں دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانڈیا نے انہیں سیاہ رنگ کی لینڈ روور ڈیفینڈر پیش کی، جس کی مالیت بھارت میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں نتاشا کو نئی گاڑی کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے بیٹے آگستیہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ View this post on Instagram ...
راجستھان: سابق رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جونا پوریا کے مسلم خواتین کو کمبل نہ دینے کا ویڈیو وائرل، شدید تنقید
راجستھان کے ٹونک ساوائی مدھوپور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سکھبیر سنگھ جونا پوریا کا ایک ویڈیو وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ کمبل تقسیم کے دوران مسلم خواتین کو نظر انداز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں:راجستھان میں کار اور اونٹ کا خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونا پوریا کمبل تقسیم کے دوران خواتین سے ان کے نام پوچھتے ہیں۔ جب ایک مسلمان نام سن کر وہ اپنی ٹیم کو ہدایت دیتے ہیں کہ اس خاتون کو کمبل نہ دیا جائے اور کہتے ہیں: “جو لوگ وزیراعظم نریندر مودی کی توہین کرتے ہیں، ان کا کمبل لینے کا حق نہیں۔” بعد ازاں خواتین...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی اور دوستی ختم ہونے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سجل علی سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ سجل کیسی ہیں اور آپ نے ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں کی؟ جس پر زارا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا الحمداللہ وہ اچھی ہیں اور ہم نے ابھی بات کی ہے۔ اس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ جھوٹ ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)...
’مودی کو گالی دینے والوں کو کمبل نہیں ملے گا‘: بی جے پی رہنما کا مسلم خواتین سے امتیازی سلوک کا انکشاف
بھارتی ریاست راجستھان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکنِ پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جونپوریہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں کمبل تقسیم کرنے کے دوران مسلم خواتین کو کمبل دینے سے انکار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سکھبیر سنگھ خواتین سے نام پوچھتے ہیں، ایک خاتون کے مسلم نام بتانے پر وہ اپنے معاونین کو ہدایت دیتے ہیں کہ اسے کمبل نہ دیا جائے۔ اس موقع پر وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں دیتے ہیں، انہیں کمبل لینے کا کوئی حق نہیں۔ आज टोंक जिले की निवाई विधानसभा के ग्राम करेडा बुजुर्ग में भगवान के मंदिर पर पूर्व सांसद सुखबीर सिंह जौनापुरिया...
پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ مکہ مرکمہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جو کئی دنوں تک ٹرینڈ کرتی رہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Kübra Khan ???? (@kubra_khan_) بعد ازاں، شوبز شخصیات کی جانب...
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان اشتعال انگیز، مذمت کرتے ہیں، پاکستان سمیت 14 اسلامی ممالک کا اعلامیہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سمیت 14 اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایک مشترکہ اعلامیے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان، عرب جمہوریہ مصر، ہاشمی مملکت اردن، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ انڈونیشیا، جمہوریہ ترکیہ، مملکت سعودی عرب، ریاست قطر، ریاست کویت، سلطنت عمان، مملکت بحرین، لبنانی جمہوریہ، شامی عرب جمہوریہ اور ریاست فلسطین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ تنظیمِ تعاونِ اسلامی، عرب لیگ اور خلیجی تعاون کونسل نے بھی دستخط کیے۔ اسلامی ممالک کے اعلامیہ میں امریکی سفیر کے بیان کو خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا گیا ہے۔ یہ امریکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260223-03-4 غزہ میں کھنڈرات کے درمیان خیموں کے اندر رہتے ہوئے فلسطینیوں کا یہ تیسرا رمضان ہے یہ ایک ایسا رمضان بھی ہے جس میں کوئی مسجد سلامت موجود نہیں ساری مساجد تباہ ہو چکی ہیں سارے گھر تباہ جو چکے ہیں اجتماعی عبادت کا وہ طریقہ جو مسلمانوں میں رائج ہے اس کی کوئی صورت مشکل سے ہی کہیں نظر آتی ہے کیونکہ کوئی مسجد سلامت نہیں پھر بھی کھنڈرات اور بہت ساری جگہوں پہ نماز باجماعت اور تراویح ادا کی جا رہی ہے۔ غزہ کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ غزہ میں رمضان کی آمد اور اس کی سرگرمیاں ویسی نہیں جیسی کسی وقت ہوا کرتی تھیں، پہلے رمضان آتے ہی غزہ زندگی کی چہل...
معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئے ہیں اور اس بار معاملہ زرا مختلف ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ دیکھا گیا۔ جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان کے گھر میں صفائی ستھرائی کا کام رہا ہے۔ ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت تنقید شروع کر دی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت کروانا قانوناً جرم ہے جبکہ سماجی طور پر بھی اسے ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ملک میں مختلف...
تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے مستقبل پر ایک کانفرنس کی تھی، اگر کچھ کرنا ہے تو کوشش کرو سازش نہ کرو، کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور ترکیہ کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، یہ لوگ کسی بھی معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درست راستے...
مبصرین اور دینی حلقوں نے کہا ہے کہ فتنہ پرور عناصر ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی کے تحت دین، خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر اپنے جرائم چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی عناصر معصوم بچوں، عورتوں اور نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہوں، جمعہ کی نماز اور جنازوں کے اجتماعات میں بے دردی سے نشانہ بناتے ہیں اور مذہبی جذبات کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دہشت گردی کو تقدس کا لبادہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی افغانستان میں جوابی کارروائی، سرحدی علاقوں میں 7 دہشتگرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا اسلام میں مسجد کی حرمت مسلم ہے، تاہم فقہائے کرام نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی مقام کو فساد، قتل و غارت...
لاہور (ویب ڈیسک) رجب بٹ جو ایک مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر ہیں، اور ملک کے سب سے متنازع یوٹیوب سلیبریٹی میں شمار کیے جاتے ہیں، ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کے خاندان نے ہمیشہ ان کے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے، چاہے وہ ذاتی زندگی کے مسائل ہوں یا قانونی مقدمات کا معاملہ ہو۔ اب ان کے خاندان پر بچوں سے مشقت کرانے کے الزام کے باعث تنقید ہورہی ہے، پاکستان میں بچوں سے مشقت کرانا غیر قانونی ہے اور اخلاقی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک 9 سالہ بچہ رجب بٹ کے گھر کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان کی ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں وطن کا نام روشن کر رہی ہیں اور ایسی ہی ایک درخشاں مثال تیرہ سالہ طالبہ ارپانگہ بریال کی کامیابی ہے۔ ارپانگہ بریال نے امریکہ میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد اپنے وطن کا قومی پرچم تھامنا ایک ایسا جذباتی لمحہ تھا جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ارپانگہ بریال نے اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260222-4-5 ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی کھجور کی مانگ میں اضافہ، کھجور فروشوں نے ریٹ دوگنے کر دیئے ، کھجور کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، شہری حلقوں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک قریب آتے ہی کھجور کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے،ماہ رمضان کے ایام میں کجھور کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی کجھور فروشوں نے بھی کجھور کے ریٹ بھی اضافہ کردیا ہے کھجور قدرت کا ایسا تحفہ ہے جسے ہر روزہ دار افطار کے وقت دسترخوان کی زینت بنانا چاہتا ہے،رمضان کے قریب آتے ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی تھوک مارکیٹوں میں کھجور کی خرید و فروخت کا آغاز...
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے قرارداد پیش کی۔ ایوان میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں الگ صوبہ بنانے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں چل رہی ہیں، جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔ ان کے بقول، سندھ پاکستان کے قیام میں مرکزی کردار ادا کرنے والا صوبہ ہے اور اس کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں۔ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ نئے صوبے کے قیام کے لیے اسمبلی کی دو تہائی اکثریت ضروری ہے، اور جو لوگ اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں وہ دراصل سندھ کو توڑنے کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری تقریب کے موقع پر پشاور میں خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کو جمہوریت کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے صحافی پیشہ ورانہ اور اخلاقی دائرے میں رہ کر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور سیاسی مخالفین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:’ایک طرف عمران خان کی بیماری اور دوسری طرف ٹک ٹاک کا شوق‘، سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور یہاں کے صحافی مشکل حالات میں بھی ذمہ داری سے...
رجب بٹ جو ایک مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر ہیں، اور ملک کے سب سے متنازع یوٹیوب سلیبریٹی میں شمار کیے جاتے ہیں، ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شعائرِ اسلام کی بے حرمتی کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع ان کے خاندان نے ہمیشہ ان کے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے، چاہے وہ ذاتی زندگی کے مسائل ہوں یا قانونی مقدمات کا معاملہ ہو۔ اب ان کے خاندان پر بچوں سے مشقت کرانے کے الزام کے باعث تنقید ہورہی ہے۔ پاکستان میں بچوں سے مشقت کرانا غیر قانونی ہے اور اخلاقی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا۔ پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صحت پر ہم نے پرامن دھرنا دیا، قابض لوگوں نے اس معاملہ پر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے، اس معاملے پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا، فرینڈ آف کورٹ نے بھی کہا کہ بانی کی آنکھ کا مسئلہ ہے۔ اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم...
پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہم نے پرامن اور ذمہ دارانہ موقف اختیار کیا، جبکہ قابض عناصر نے اس معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر ہم اس معاملے پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا، اور انہوں نے فرینڈ آف کورٹ کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے مسئلے کا سامنا ہے۔ سہیل آفریدی نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت کو مضبوط اور آزاد رکھنا ضروری ہے، اور وہ ہمیشہ صحافیوں کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا۔ پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صحت پر ہم نے پرامن دھرنا دیا، قابض لوگوں نے اس معاملہ پر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے، اس معاملے پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا، فرینڈ آف کورٹ نے بھی کہا کہ بانی کی آنکھ کا مسئلہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں صحافت مضبوط رہے، ہم ہمیشہ صحافیوں کی مثبت تنقید کو ویلکم کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی کوچنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کوچ فیصلے کرنے میں غیر یقینی اور گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ٹیم کی حکمت عملی کے لیے ضروری فیصلہ سازی کی صلاحیت میں کمی ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوچ میڈیا اور سوشل میڈیا کے دباؤ کے باعث اپنے فیصلے پر اعتماد نہیں رکھتے اور بہتر ٹیم کمبی نیشن بنانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کو اوپننگ میں شامل کرنے کا موقع ضائع ہوا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کے حوالے سے کسی سطح پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور ایسی باتیں محض افواہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ممکن ہے سہولتوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اپروچ کیا گیا ہو، تاہم ڈیل کی خبریں محض سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائی جاتی ہیں،مارکیٹ میں یہ پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں”، اور اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہا، اس لیے ڈیل کی باتیں کر کے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خواجہ آصف نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پارٹی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی پیش کش کی گئی تھی، جو لوگ دباؤ میں آ کر ملاقات کے لیے نہ گئے انہوں نے غلطی کی، اگر انہیں موقع ملتا تو وہ ضرور جا کر بانی سے ملاقات کرتے اور ان کی صحت کے بارے میں خود تسلی کرتے۔نجی ٹی وی پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ وہ ایک بہن ہیں اور ان کے...
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا جن نے عالمی سطح پر کھلبلی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتِ عظمیٰ نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف عائد...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل منظور نہیں کی، ن لیگ کو پیغام ہے کل اور آج بھی ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا نکہ حکومت نے جلسہ آگے کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا، حکومت نے 10 سے 15 دنوں میں بانی کو رہا کرنے کی آفر کی تھی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر ہم نے ڈیل لی ہوتی تو کیا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں کو مارا جاتا، حکومتی وزرا ڈیل سے متعلق باتیں کر کے ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پی...
امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا جن نے عالمی سطح پر کھلبلی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتِ عظمیٰ نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کے لیے جس اکانومی ایمرجنسی کا سہارا لیا وہ بالکل غلط اور بے بنیاد توجیہہ پر تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ قانون صرف قومی ہنگامی حالات میں مخصوص معاشی اقدامات کی...
رمضان کا آغاز ہوتے ہی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس بابرکت مہینے کا ایک ایک لمحہ عبادت اور نیکی کمانے میں صرف کریں چنانچہ اکثر سیلیبریٹیز بھی مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں۔ شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا اور حرم شریف میں عبادت کی۔ دونوں فنکاروں نے ان روحانی لمحات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔...
رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی نے بھی زور پکڑ لیا، حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 4.26فیصد سے بڑھ کر 5.19فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 11.78فیصد، آلو 2.24فیصد، گڑ 0.16فیصد، چینی 0.96فیصد، دال مسور 1.47 فیصد، دال چنا 0.58 فیصد، ویجیٹیبل گھی فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 2.02 فیصد کمی واقع ہوئی۔چکن 6.34...
اسلام ٹائمز: جے ڈی سی کے دستر خوان پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سحر و افطار کرتے ہیں، اہل سنت، اہل تشیع سب اپنے اپنے وقت پر روزہ رکھتے اور افطار کرتے اور انہیں انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے گرما گرم کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی ماہ رمضان شروع ہوگیا ہے، رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کار خیر میں حصہ لے کر برکتوں کے حصول میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ کراچی دنیا کے ان بڑے شہروں میں سے ہے جہاں رمضان المبارک میں سب سے زیادہ سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، چھوٹی بڑی تمام...
صدر مجلس وحدت مسلمین روندو محمد اسحاق نے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام محبِ وطن، باوفا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین روندو محمد اسحاق نے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام محبِ وطن، باوفا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں۔ ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا کسی بھی صورت مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال...
پاکستان آئین میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان آئین میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور ریاست کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر ہم آئینِ پاکستان میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں سے متعلق اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 3، 37 اور 38 ریاست کو پابند کرتے ہیں کہ استحصال کا خاتمہ کرے،...
بنگلہ دیش میں ہونے والے 13 ویں عام انتخابات میں بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی) نے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے اپنی بلاشرکت غیرے حکومت بنا لی ہے۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمن، جو سابق فوجی جنرل ضیا الرحمن کے صاحبزادے ہیں نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔ بنگلہ دیشی انتخابات میں دوسری بڑی کامیابی جماعت اسلامی کی زیر قیادت سیاسی اتحاد نے 77 نشستوں کے ساتھ حاصل کی جب کہ گزشتہ سال شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے ذریعے ان کی حکومت کا خاتمہ کرنے والے نوجوان طلبا کی قائم کردہ نوزائیدہ سیاسی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) نے 6 نشستیں جیتیں۔ شیخ حسینہ...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بڑھتی بے حیائی کے باعث ایمان اور اخلاقیات کو مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے، ڈیجیٹل دور میں اخلاقی قدریں شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان کو تزکیہ نفس، صبر و استقامت اور مضبوط قوت ارادی کا ذریعہ بنائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے وقت میں جب ایمان اور اخلاقی قدریں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں روزہ تقویٰ، صبر اور اخلاقی مضبوطی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ تقویٰ دل کی...
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے روس اور زمینی راستوں سے منسلک وسط ایشیائی ممالک کو بحیرہ عرب کے اپنے بندرگاہی راستے پیش کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ جنیوا میں یو این اکنامک کمیشن فار یورپ ان لینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی کے 88 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس اقدام سے ملک کو ایک اسٹریٹجک ٹرانزٹ ہب کے طور پر پیش کیا گیا کیونکہ علاقائی سپلائی چین متبادل راستوں کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان طویل عرصے سے وسطی ایشیائی معیشتوں کو گرم...
کراچی: کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔ کراچی کے شہری نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا اور مذکورہ کمپنی پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ درخواست گزار نے 6 مہینے تک پیکج کی سہولت دینے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کی ایپ سے ویکلی پیکج کروایا، 823 روپے کاٹ لیے لیکن پیکج نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ریجنل آفس نے بھی مسئلے کو حل نہیں کیا، لیگل نوٹس بھیجنے پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا،...
نیویارک:(ویب ڈیسک )نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورت حال کے حوالےسے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امن کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ نیویارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اقدامات انتہائی تشویشناک ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے ہزاروں فلسطینی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔یہ غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں،بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہیں۔ محمد...
نیویارک:(ویب ڈیسک)نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اقدامات اور غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلۂ فلسطین کے منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے، غزہ بورڈ...
ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے،آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں،جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کیخلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے،آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کیخلاف توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو اختیار سماعت پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ مرحبا ! آج آگیا رمضان۔۔۔ جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ہم بھی طالبعلمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260219-08-12 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ اب بڑا میچ نہیں ہوتا۔ گزشتہ اتوار پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے باآسانی شکست دی۔ اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ ‘پاکستان انڈیا اب بڑا میچ نہیں رہا، ہم غلطی کرتے ہیں کہ پاکستان کو جاوید میانداد، سعید انور، وسیم اکرم اور انضمام والی ٹیم سمجھتے ہیں جو کہ اب نہیں ہے’۔ گنگولی نے کہا کہ ‘اب انڈیا آسٹریلیا، انڈیا انگلینڈ اور انڈیا ساؤتھ افریقا یہ بڑے میچ ہیں، دونوں ٹیموں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روہڑی (نمائندہ جسارت) سکھر روہڑی کی سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر روہڑی لینسڈاؤن پل سے ہیوی ٹریفک کے گزرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور پل کو تباہی سے بچایا جائے اور پل کی تباہی میں کوئی کسر نہ چھوڑنے والے انتظامیہ اور اہلکاروں سے سختی سے باز پرس کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنماؤں ایڈوکیٹ سہیل لطیف میمن، سید امداد شاہ، ڈاکٹر فرخ بھنبھرو، نوید سانگاہ اور خیر محمد قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پل کی مرمت اور خوبصورتی کا کام محکمہ ثقافت کے اینٹی کوئٹی ونگ کی جانب سے بہترین طریقے سے...
راولپنڈی:صوبائی شہر راولپنڈی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، حکام نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ شہر کے علاقے جھنڈا چیچی میں قائم ٹریفک چوکی پر پیش آیا جہاں تعینات اہلکاروں نے ایک موٹرسائیکل سوار شہری کو روکا، اہلکار شہری سے تلخ لہجے میں بات کرتے ہیں، اسے دھکے دیتے ہیں اور اس کی موٹرسائیکل قبضے میں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد شہری حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور اہلکاروں...
اسلام ٹائمز کے نمائندے سینیئر صحافی نادر بلوچ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ آج جنہیں ہم فتنۃ الخوارج کہہ رہے ہیں، لوگوں کو نہیں معلوم وہ کب مجاہد بن جائیں گے، ریجن کی قیادت کو دہشت گردی کیخلاف آپس میں بیٹھنا ہوگا، یہ دہشت گردی پاکستان، ہندوستان، افغانستان، چین سمیت سب کیلئے نقصان دہ ہے، سب کا باہم مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا، غزہ پیس آف بورڈ کے نام پر جو تماشہ ہورہا ہے یہ پاکستان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ متعلقہ فائیلیںسابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر پیر نور الحق قادری پاکستان کی مذہبی و سیاسی تاریخ کی ایک معتبر...
آج کے پاکستانی گھر میں ایک عجیب خاموش کشمکش چل رہی ہے۔ ایک طرف والدین ہیں جو اپنی تربیت کو کامیاب سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے سختی، نظم و ضبط اور ’بڑوں کی بات ماننے‘ کے اصولوں پر پرورش پائی۔ دوسری طرف آج کے بچے ہیں، جن کی دنیا موبائل اسکرین کے اندر سمٹ آئی ہے۔ یہ دو دنیائیں ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے اجنبی ہوتی جا رہی ہیں۔ ہمارے ہاں تربیت کا مطلب اکثر حکم دینا اور بچوں سے بلا چون و چرا اطاعت کروانا سمجھا جاتا ہے۔ ’ہم نے تو ایسے ہی سیکھا تھا‘ والدین کا سب سے مضبوط جملہ بن چکا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا آج کا زمانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)استقبالِ رمضان سوئی سدرن گیس کی سالانہ تقریبات کا ایک لازمی جزو ہے جس میں شرکت کے ذریعے ادارے کے ملازمین ہر سال اس ماہِ مبارک کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں. سوئی سدرن کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس سالانہ تقریب میں ملک کے نامور علماء کرام اور نعت خواں شرکت کرتے ہیں، جو اپنے ایمان افروز خطابات اور نعتیہ کلام کے ذریعے اس مقدس مہینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں.چند روز بعد شروع ہونے والے ماہِ مقدس کی مناسبت سے اس سال کا استقبالِ رمضان پروگرام ادارے کے ہیڈ آفس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں سوئی سدرن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا کے جہادی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اندر ہونے کی وجہ سے ہی ان سب کی دکانداری چل رہی ہے۔ حریک انصاف کے اسوقت حالات ایسے بن گئے ھیں لگتا ھے pti کی قیادت، رشتہ دار اور سوشلُ میڈیا کے جہادی کوئ بھی نہیں چاہتا کہ وہ رہا ھو۔ ان سب کی دکانداری چل رہی ھے ۔ وہ دکانیں بند نہیں ھونے دیں گے ۔ جو حالات ھیں وہ روزانہ tv سارا دن ھو تے ھیں پلے ایک ووٹ نہیں ووٹوں کا مالک اندر ھے۔… —...
وہاڑی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک بتدریج بہتری کی سمت گامزن ہے تاہم مکمل استحکام کے لیے صبر اور تسلسل ناگزیر ہے۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی حالات، معاشی چیلنجز اور زرعی شعبے کی اہمیت پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی تعمیر کا عمل مسلسل جدوجہد کا تقاضا کرتا ہے ۔ مشکلات سیاسی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کا اصل امتحان مشکلات میں ثابت قدم رہنا ہے، محض تقاریر سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے اپنی قید و بند کی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طویل اسیری کے باوجود انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا...
عالمی فیشن برانڈ ویٹی مینٹس نے اپنی تازہ ترین تخلیقات میں ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے ایسی شرٹ متعارف کروائی ہے جس پر ’’آئرن برن‘‘ یعنی استری کے جلے نشان کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس منفرد ڈیزائن نے فیشن کے شوقین افراد میں بحث کو جنم دیا ہے۔ جبکہ اس شرٹ کی قیمت تقریباً $1,139 (تقریباً 24 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے، جس نے صارفین میں حیرت اور تجسس پیدا کردیا ہے۔ فیشن کی دنیا میں VETEMENTS ایسی شے کے ساتھ سامنے آئی ہے جس میں عام ٹی شرٹ یا بٹن ڈاؤن شرٹ کی نسبت کچھ نیا اور چیلنجنگ نظر آتا ہے۔ اس شرٹ پر جس طرح کا جلنے کا نشان دکھایا گیا ہے، اسے دیکھ کر...
قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین سید رفیع اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سابقہ سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق متعدد اہم امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈگریوں کی بحرین میں عدم منظوری کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے اوورسیز طلبہ کے مستقبل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگنے دیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ بحرین کی جانب سے ویریفکیشن روکنے پر تحریری اعتراض کیوں نہیں دیا گیا۔ بحرین میں تعینات اتاشی نے بتایا کہ باضابطہ خط و کتابت نہیں ہوئی تاہم عملی...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری حکام نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کی۔ اجلاس کی صدارت سید حفیظ الدین نے کی، جنہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں ترمیم سے حکومت کی ساکھ متاثر ہوگی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہو سکتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب ریگولیٹر آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کا احترام کر سکتا ہے تو صنعتوں اور شہریوں کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت کی گئی سرمایہ کاری کا بھی احترام ہونا چاہیے۔ ان کا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دستیاب سہولتوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آ گئے۔ رپورٹ کے مطابق بانی کے سیل کے سامنے 57فٹ لمبی14فٹ چوڑی راہداری ہے،بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں کمپاؤنڈ7سیل پر مشتمل ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق بانی کے کمپاؤنڈ سے ملحق 37/35کا لان بھی ہے،بانی پی ٹی آئی کے کمپاؤنڈ میں 30سے 35قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے،بانی لان میں بیٹھ کر کتابیں، اخبارات پڑھتے اور دھوپ میں بیٹھتے ہیں،بانی کو ورزش کیلئے سائیکلنگ مشین، جم کا دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے۔...
راستے بند کرنے سے پنجاب سندھ کو فرق نہیں پڑتا،خیبر پی کے میں 13سال سے ایک ہی حکومت،کسی کو نہیں معلوم ترقی کس چڑیا کا نام :مریم نواز
لاہور+گجرات (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+ نیوز رپوزٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تقریب کے سپر ہیرو اور چیف گیسٹ میرے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ بچوں کے چہرے خوشی سے چمک دمک رہے ہیں، پنجاب لیڈ کررہا ہے، پنجاب آگے بڑھ رہا ہے۔ کتنے بچوں کو پنجاب لیپ ٹاپ مل رہے ہیں۔ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب محض روایتی تقریب نہیں بلکہ ایک جشن ہے جو ایک ماں بچے کی کامیابی پر مناتی ہے۔ گجرات میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں یہاں اپنے بچوں کی فتح منانے آئی ہوں۔ پنجاب کے پاس جتنے وسائل ہیں، دل چاہتا ہے سب اپنے پچوں پر...
بنگلادیش انتخابات : جماعت اسلامی نے 32 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے‘ارکان پارلیمنٹ کا سرکاری گاڑیاں‘ مراعات نہ لینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260217-01-21 ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں حالیہ عام انتخابات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت میں قائم اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں باضابطہ شکایات جمع کرا دی ہیں۔جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے واضح اکثریت حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بی این پی اتحاد نے 212 نشستیں جبکہ جماعت اسلامی کی زیر قیادت اتحاد نے 77 نشستیں جیتیں۔بی این پی کے سربراہ طارق رحمن کی کامیابی کے بعد وہ ملک کے اگلے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ کی حلف برداری آج متوقع ہے۔جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمن نے ہفتے کے روز شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں تقریباً 10لاکھ خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں، تاہم یہ تعداد بڑھنے کے بجائے غربت اور معاشی پسماندگی میں کمی کے ساتھ بتدریج کم ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات 18ویں سالانہ سی ایس آر سمٹ و ایوارڈز کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا اہتمام نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ نے ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔ اس موقع پر 70 سے زائد قومی و بین الاقوامی اداروں کو سماجی بہبود، پائیدار ترقی اور کمیونٹی کی فلاح میں نمایاں خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔کارپوریٹ رہنماؤں، پالیسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی(نمائندہ جسارت ) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان احمد رانجھا نے عوامی مفاد اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں مختلف اقدامات کرتے ہوئے ضلع بدین میں حال ہی میں منعقد ہونے والے اسٹیم (STEAM) مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے ماتلی کے طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انہیں مستقبل میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل ہے اور ایسے مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماتلی نے بعد ازاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سینئر رہنما احسان ابڑو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز حکومت مسلسل عوام کی زندگیوں کو جہنم میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پہ گامزن ہے، پہلے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے مراعات کا خاتمہ کرکے، پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں اضافے کا اطلاق کرکے ان کے اوپر عرصہ حیات تنگ کیا اب پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، شہباز شریف حکومت اور پنجاب میں ان کی بھتیجی نرگسیت پسندی کا...
اس موقع پر شیخ حفاظت علی جعفری، شیخ نئیر عباس مصطفوی اور دیگر آئمہ جمعہ نے عملی تجاویز پیش کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے حقیقی استفادہ کرتے ہوئے ملت کی فکری و روحانی تربیت کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت کے زیر اہتمام استقبالِ ماہِ ولایت و رحمت کانفرنس نہایت روحانی، فکری اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔اس بابرکت کانفرنس میں گلگت ڈویژن اور استور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام اور آئمہ جمعہ نے بھرپور شرکت کی اور ملتِ تشیع کی دینی، فکری اور اجتماعی رہنمائی کے لیے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ کانفرنس...
اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالجین کی ملاقات ہو گی وہ بتائیں گے حالت کیسی ہے۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری جیل انتظامیہ سے ملاقات نہیں ہوئی، جو کچھ بھی ہے سب رپورٹ میں لکھا ہوا ہے۔ بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ہمارے سارے فیصلے اتفاق سے ہوتے ہیں، بڑے فیصلے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹرز فیصلے نہیں صرف معائنہ کرتے ہیں میں ڈاکٹر نہیں ہوں، ڈاکٹرز چیک کریں گے اور خان صاحب کے حوالے سے...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا اٹھائیسواں کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے طلبا میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے، مختلف شعبوں کے 3 ہزار 300 طلبا کو ڈگریاں اور شاندار کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا سے خطاب میں نیول چیف نے قومی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی...
وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہو تو زندگی بچانے کے لیے انہیں بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے، ورنہ ایسا نہیں ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے واضح کیاکہ عمران خان کی مبینہ ڈیل کے حوالے سے کوئی بات چیت صرف پارلیمانی قوتوں کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان کو جیل میں فی الحال کسی تشویشناک صورتحال کا سامنا نہیں، طبی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا حکمنامہ جاری ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھائے گئے، تاہم اس کا واحد طریقہ قانونی شہادت کے تحت جان لیوا بیماری کے ثبوت...
صدرمملکت کا ملکی دفاع کا عزم، میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان رحیم یار خان(نیوزڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ بنانا ہے کیونکہ دشمن قوتیں مختلف طریقوں سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے نظریے کے دشمن پاکستان کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر قوم اپنی عوامی طاقت کے ساتھ نہ صرف بھرپور جواب دے گی بلکہ ملک کو محفوظ اور مضبوط بھی بنائے گی۔ صدر نے زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی نمائندہ جماعت ہے اور قومی یکجہتی کی حقیقی...
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک جید عالمِ دین، استاد اور سینکڑوں علما کے مربی ہیں، ایک بزرگ اور بیمار اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ایسا سفاکانہ رویہ نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ قومی اقدار کی توہین ہے، حکمران یاد رکھیں کہ ظلم کی ہر داستان کا حساب تاریخ اور قوم دونوں لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ مولانا ضیغم عباس، مولانا ڈاکٹر سید جاوید شیرازی، سلیم عباس صدیقی مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ڈبلیو ایم ایم، ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈوکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوٹوک اور واضح انداز میں اعلان کیا...
سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی چکرا گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کار دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ رینجرز حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں یاسرعرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 10 میٹر پرائما کارڈ،3 عدد ڈیٹونیٹر،1 کلو بال بیرنگ برآمد کرلی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے انتہا پسندی پرمبنی لٹریچر کے 250 عدد بُکس اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان مختلف کالجزاور یونیورسٹیز کے طلباء کی کالعدم تنظیم میں شمولیت کیلئے ذہن سازی کرتے تھے اور انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں بھی ملوث...
پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے دھرنے سے لاہور میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ڈسپیرٹی الاؤنس، لیوانکیشمنٹ، پنشن کے تحفظ سمیت تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ اسکولوں، اسپتالوں سمیت قوم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آمریت قائم ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہو، آئین کی بات کرنے والوں پر تشدد کرتے ہو، 24 سے زائد افراد گرفتار ہیں اور پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔ منعم ظفر نے کہا کہ ہم تو اس شہر کا مقدمہ لڑ رہے تھے، اس شہر کے حق کی بات کی۔ یہ لوگوں کو اختیار دینے سے ڈرتے ہیں، تم ترمیم کی بات کرتے ہو کہاں ہے وہ ترمیم؟...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آمریت قائم ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہو، آئین کی بات کرنے والوں پر تشدد کرتے ہو، 24 سے زائد افراد گرفتار ہیں اور پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔ کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمیپولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی...
فائل فوٹو۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم اور مخدوم کو گورنر بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، میری مادری زبان سرائیکی ہے۔ رحیم یار خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، انہوں نے بھٹو سے اور ہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔ میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، صدر زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے۔ صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیر کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے...
قابض صیہونی ریجیم کیجانب سے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں صیہونی آبادکاروں کی واپسی کی کوششوں کیخلاف خبردار کرتے ہوئے لبنانی پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے نمائندے نے تاکید کی ہے کہ یہ اقدامات لبنانی سرزمین سے متعلق قابض صیہونی دشمن کے اُس تاریخی طمع و لالچ کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں کہ جس پر مبنی اقدامات کو قبل ازیں 1998 میں بھی ناکام بنایا گیا تھا اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اتحاد الوفاء للمقامۃ کے نمائندے شیخ حسن فضل اللہ نے یارون نامی قصبے کے قریب قابض صیہونی ریجیم کی حالیہ نقل و حرکت کا ذکر کرتے ہوئے، بار بار کی اسرائیلی شرارتوں کے خلاف سنجیدہ چوکسی کا مطالبہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ...
وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے کہا ہے کہ ہم مانتے ہیں عمران خان کی آنکھ کا ایشو ہے لیکن 85 فیصد بینائی جانے کی بات درست نہیں۔ پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی 85 فیصد بینائی کا بیانیہ سیاسی بیانیہ ہے، یہ ڈیڑھ سال سے این آر او مانگ رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی باہر آسکے۔ پروگرام میں شامل رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ ہمیں حکومت کے ڈاکٹروں پر اعتبار نہیں، بانی پی ٹی آئی کے معالج کو ساتھ ہونا چاہیے، جب تک بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔
معروف امریکی تھنک ٹینک نے تازہ ترین سروے کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کو ایران کیخلاف کارروائی کیلئے ضروری اندرونی حمایت حاصل نہیں اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تھنک ٹینک کوئنسی انسٹیٹیوٹ نے اپنے ای مجلے ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ (Responsible Statecraft) پر ایک خصوصی تحقیقی رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت کو جنگِ عراق کے برعکس، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے ضروری حمایت حاصل نہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق، جب سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے سال 2003 میں عراق پر حملہ کیا تھا تو گیلپ پول کے مطابق، 72 فیصد امریکیوں نے اس جنگ کی حمایت کی تھی لیکن اس وقت، ایک چوتھائی امریکی شہریوں سے بھی...
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کمسن بچیوں کے استحصال کے انکشافات مغربی دنیا میں موجود تضاد کو نمایاں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راشد نسیم نے کہا ہے کہ ایپسٹین فائلز نے چوہے بلیوں کے حقوق کے دعویدار مغربی دنیا کی درندگی اور عالمی اشرافیہ کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، کمسن بچیوں کے استحصال کے انکشافات مغربی دنیا میں موجود تضاد کو نمایاں کرتے ہیں، جہاں ایک طرف جانوروں کے حقوق، آزادی اظہار اور انسانی وقار کے تحفظ کے بلند دعوے کیے جاتے ہیں، تو دوسری جانب بااثر حلقوں میں کمزور اور کم سن افراد کے استحصال جیسے سنگین جرائم کے الزامات سامنے آتے ہیں، انسانوں...
اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد ترلائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ترلائی انتہائی دلخراش واقعہ تھا، جس نے پورے ملک کی فضا سوگوار کر دیا ہے، اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور درجنوں کی تعداد میں نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاج ڈیرہ اسماعیل خان، سانحہ ترلائی کیخلاف...
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور صوبائی قیادت نے اٹک پل خیرآباد، نوشہرہ کے مقام پر اور خیبر پختونخوا کے تمام اہم داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔ یہ قدم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی اور الشفاء ہسپتال میں ذاتی معالج کی نگرانی میں مکمل علاج کے مطالبے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ صدر عرفان سلیم، جنرل سیکریٹری خورشید عالم، عائشہ بانو اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے اٹک پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ راستے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک عمران خان کو ان کے ذاتی معالج تک مکمل رسائی فراہم نہیں کی جاتی۔ یہ راستے انصاف یوتھ ونگ، انصاف سٹوڈنٹ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب اختر نے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی، جو اس وقت بحرین میں موجود ہیں، سے جب عمران خان کی صحت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ حق ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ جہاں مناسب سمجھیں، وہیں سے علاج کروا سکیں۔ دوسری جانب شعیب اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے امریکا میں عمران خان کے قائم کردہ...
جماعت اسلامی بنگلادیش کا قومی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلا دیش جماعت اسلامی نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے نتائج قبول کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مجموعی نتائج قبول کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ مستحکم اور مثر جمہوری نظام کے لیے پرعزم رہی ہے اور وہ اس موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے پارٹی کے رضاکاروں اور حامیوں کا شکریہ...